
نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
نامزد وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات فیصل راٹھور نے استعفیٰ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو ارسال کردیا ہے۔ فیصل راٹھور کے پاس انوار حکومت میں وزیر بلدیات کا قلمدان تھا، تاہم انہوں نے وزارت بلدیات سے 16 نومبر کو استعفیٰ دیا تھا۔






