
دنیا بھر سمیت پاکستان بھر میں سوشل میڈیا یا ویب سائٹس انسٹا گرام فیس بک اور واٹس ایپ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال ہوگئیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اس سلسلے میں اپنے صارفین کو آگاہ بھی کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کے صارفین کو مختلف فیچرز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
صارفین کو فیس بک ایپ اور ویب سائٹ مکمل طور پر ڈائون ہونے کی بجائے مخصوص فیچرز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دنیا بھر میں صارفین کو مخصوص پوسٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پوسٹس میں تصاویر نظر ہی نہیں آرہیں تھیں۔ تاہم پیج ضرور لوڈ ہورہا ہے
۔ واٹس ایپ اور انسٹا گرام میں بھی صارفین تصاویر لوڈ نہیں کر پا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News