Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں ہیلی کاپٹر ٹیکسی سروس کا آغاز

Now Reading:

امریکا میں ہیلی کاپٹر ٹیکسی سروس کا آغاز
UBERCOPTER

امریکا میں اب روز مرہ کا سفر صرف بس اور ٹیکسی تک محدود نہیں بلکہ امریکی باسی ہیلی کاپٹر میں بھی اپنی منزل تک کا سفر کرسکیں گے۔

امریکا میں آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو ’اوبر کاپٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطا بق  بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اوبر کاپٹر اب اپنے سب ہی مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، اب نیویارک کے افراد منہاٹن سے جون ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک اوبر کاپٹر میں سفر کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اوبر ہیلی کاپٹر سروس بھی اب عام عوام کے لیے شروع کی گئی ہے، نیویارک کے شہر ی اب منہاٹن سے  جون  ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک 8 منٹ میں اوبر کاپٹر کے ذریعے سفر طے کریں گے۔

اِس آن لائن ہیلی کاپٹر میں بیک وقت 6 مسافر سمیت 2 پائلٹ سفر کرسکیں گے، اوبر کاپٹر رائیڈ کا ہر مسافر کے لیے 200 سے 225 ڈالر کرایا مختص کیا گیا ہے۔

Advertisement

کرائے کی قیمتیں اوبر کاپٹر کی مانگ کے مطابق زیادہ یا کم ہو سکتی ہیں جبکہ یہ سہولت پیر تا جمعہ میسر ہوگی۔

جبکہ  اِس سروس کو ابھی صرف آئی فون صارفین استعمال کر سکتے ہیں جبکہ فلائٹ کی  بکنگ ایئر پورٹ سے کی جائے گی نیز مسافروں کو 5 دن پہلے اپنی سیٹ بُک کروانی ہوگی۔

دوسری جانب بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کے مالکان کا کہنا ہے کہ ان  کا مقصد مستقبل میں گنجان آباد شہری مسافروں کو کم وقت میں فضائی سروس کے ذریعے ایک منزل سے دوسری منزل تک پہنچانا ہے، جس کو اوبر نے فیوچر اربن مو بیلیٹی کا نام دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر