وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دینے اور حساس معلومات لیک ہونے کےخدشے پر سرکاری موقف سامنے آیا ہے ۔
ویب سائٹ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے جدیدیت کے پیش نظر وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اس فیصلے سے وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ استعمال میں مزید آسان ہوجائے گی۔
نجی کمپنی کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ کمپنی کا وزیر خارجہ یا ان کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نئی ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور اس سے متعلقہ تمام امور معروف کمپنی کررہی ہے کمپنی معروف اور سپیشلائزڈ ڈیجیٹل ڈیزائن ادارہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ویب سائیٹ اپ گریڈ کرنے میں کوئی سرکاری پیسہ بھی شامل نہیں ہو رہا ہےبلکہ اس کام کے لئے تمام پیسہ وزیر خارجہ اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں جبکہ وزیر خارجہ اعلان کرچکے ہیں کہ یہ ان کی طرف سے وزارت کیلئے تحفہ ہے۔
حساس معلومات داؤ پر لگنے کے حوالے سے کہا کہ ویب سائیٹ پر تمام معلومات عوام الناس کیلئے ہے، کوئی حساس معلومات اس میں شامل نہیں ہے اور وزارت ضرورت کے مطابق بہتری کیلئے مستقبل میں بھی اقدامات کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نجی پی آر کمپنی کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاتھا جس پروزرات خارجہ کی حساس معلومات داؤپرلگنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ جبکہ ٹھیکہ وزیر خارجہ کے فیملی فرینڈ کی کمپنی کو دینے پر بھی سوال اٹھائے جارہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
