اقصیٰ کوثر،پاکستان کی پہلی خاتون گوگل ڈویلیپر

شاعرمشرق علامہ محمداقبال کےشعری مصرعے’ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیزہےساقی ‘کی ایک زندہ مثال پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادمیں رہنےوالی اقصیٰ کوثر کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں۔
پاکستانی خواتین قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا اورملک کانام بنارہی ہیں۔انہی باصلاحیت اور ذہین خواتین میں سے ایک عمدہ مثال اقصیٰ کوثرہیں۔
اقصیٰ کوثر نےسائنس کے میدان میں نہ صرف اپنابلکہ اپنےملک کانام فخرسےبُلندکیاہے۔
اقصیٰ کوثراسلام آباد کی نجی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویٹ کرنے والی مشین لرننگ میں پاکستان کی پہلی ماہرخاتون گوگل ڈویلیپربن گئی ہیں۔
اقصیٰ کوثرنےاسلام آباد میں ہونےوالےمتعدد پروگراموں میں مختلف ورکشاپ کااہتمام بھی کیا، جن میں مشہورگوگل ڈیفسٹ 2018 اورگوگل کلاؤڈ نیکسٹ ایکسٹینڈڈ 2019 شامل ہیں۔
اِس کےعلاوہ حال ہی میں اُنہوں نےسنگاپورمیں منعقدہونےوالے مشین لرننگ ٹرین دی ٹرینر سیشن میں بھی حصہ لیاتھا ۔
اقصیٰ مشین لرننگ کے ساتھ اپنےفارغ اوقات میں ایک آن لائن کمپنی کےلیےتحریریں بھی لکھتی ہیں، اُنہوں نےنہایت ہی کم عُمری میں مشین لرننگ کی دُنیا میں نام بنایاہےاور اِس وقت وہ ایک کمپنی میں مشین لرننگ انجینئر کی حیثیت سےکام کررہی ہیں۔
اس کامیابی پر اقصیٰ کوثر کاکہناہےکہ جس کمپنی میں وہ اِس وقت لرننگ مشین انجینئرکی حیثیت سےکام کر رہی ہیں اُس کمپنی سےاُن کوگوگل ڈویلیپرماہربننےمیں بہت مددملی ہے،اُنہوں نےاِس سفر میں میری بہت حوصلہ افزائی کی اورمیرابہت ساتھ دیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میری طرح دیگرخواتین بھی اِس میدان میں آئیں اوراپنی صلاحیتوں کےذریعےسائنس کی دُنیامیں اپنانام بنائیں اور گوگل کی طرف سےملنےوالےاِس حیرت انگیزمواقع کااستعمال کریں،اِس سے ناصرف اُن کی نیٹ ورکنگ میں ذاتی نشونماہوگی بلکہ پاکستان میں تعلیم یافتہ خواتین میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News