Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکاپہلاربوٹک کتامتعارف

Now Reading:

دنیاکاپہلاربوٹک کتامتعارف
روبوٹ کتا

دنیابھرمیں قانون نافذ کرنےوالےادارے تفتیشی عمل ،جرائم کی روک تھام اورملزم کی شناخت کےلئےسراغ رساں کتوں کااستعمال  کررہےہیں۔

 تاہم حال ہی امریکامیں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جرائم کی روک تھام کے لیےجدید ٹیکنالوجی سے روبوٹک کتا متعارف کرایاہے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق امریکاکی میساچوسٹس اسٹیٹ پولیس نے حال ہی میں’بوسٹن ڈائنامکس ‘ کاتجربہ کیاہےجسے جرائم کے خلاف لڑنےکےلیےاستعمال کرنے کی جانچ کی جارہی ہے۔

یہ روبوٹک کتاموبائل ریموٹ آبزرویشن ڈیوائس کی حیثیت سے کام کرے گا۔

روبوٹک کتا

Advertisement

 پولیس کے مطابق یہ روبوٹ مسلح نہیں ہے تاہم یہ کارآمد مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں مشتبہ افراد کو چھپی ہوئی جگہ سے ڈھونڈنا، مشکوک اشیاء کی تحقیقات کرنا اور جرائم کے مناظر کی چھان بین کرناہے۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کاکہنا ہےکہ اس وبوٹ کتےکوایسے حالات میں استعمال کیاجاسکےگاجو انسانوں کے لیےجان لیوایاخطرناک ہوں گے، یہ اپنے روبوٹک بازوؤں اور پرسیپشن سینسر کی مدد سے اشیاء کو چُننے اورجوڑتوڑ کرنے کے لیے کام کرے گا۔

روبوٹ کتا

پولیس ترجمان  ڈیوڈپروکوپیو    نے  خیال   ظاہر کیا  کہ  جرائم سے لڑنے کے لیے یہ روبوٹ ٹیکنالوجی کارآمد ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے روبوٹ ٹیکنالوجی ایک قیمتی ذریعہ ہے۔

’بوسٹن ڈائنامکس سپاٹ‘اگلے 5 سے 10 سالوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والی دوسری ایجنسیوں کی فرسٹ رسپانڈنگ ٹیموں کا اہم حصہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر