Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیلی کام کمپنی ہواوےکااپنےملازمین کوبونس دینےکااعلان

Now Reading:

ٹیلی کام کمپنی ہواوےکااپنےملازمین کوبونس دینےکااعلان
huawei offers bonus

 چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوےنےاپنےملازمین کےدرمیان چوالیس ارب اٹھاون لاکھ روپےبانٹنے کااعلان کردیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق چینی کمپنی ہواوےنےامریکاکی جانب سےبلیک لسٹ ہونےکےبعد ملازمین کوپیش آنےوالی پریشانیوں کے پیش نظربونس دینےکااعلان کیاہے۔

کمپنی ترجمان کاکہناہےکہ اس ماہ کمپنی اپنےتمام (ایک لاکھ نوےہزار) ملازمین کودُگنی تنخواہ بھی دے گی، یہ کیش انعام کمپنی کےریسرچ اورڈیولپمنٹ ٹیم سمیت ان ملازمین کوبھی جائے گا،جنہوں نےکمپنی کی سپلائی چین کوامریکاسےمنتقل کیا۔

ہواوے اپنےملازمین کےدرمیان 2 ارب ین یعنی (44 ارب 58 لاکھ روپے) بانٹے گی، کمپنی کاکہناہےکہ امریکی پانندیوں کےباوجودکیش انعام دیناملازمین کےکام کےاعتراف کی علامت ہے، کمپنی امریکی ہارڈ ویئرکےمتبادل کی تلاش کی کوششیں کررہی ہے۔

ہواوے اس وقت دنیا کی سب سےبڑی ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنےوالی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ امریکا نے رواں سال چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے موبائل فون کی خریداری پر یہ کہہ کر پابندی عائد کر دی تھی کہ ان موبائلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر