Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین فیس بک پرکیسےمحفوظ رہیں؟

Now Reading:

خواتین فیس بک پرکیسےمحفوظ رہیں؟
فیس

سوشل میڈیا پرخواتین کوہراساں کیے جانے کا معاملہ دنیابھر میں زور پکڑ چکا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک میں آن لائن ہراسگی سے نمٹنے کیلئےسائبرکرائمزسیل بھی متحرک ہیں۔ تاہم اس کے باوجود خواتین کی انٹرنیٹ کےدوران  استعمال ہراسگی ایک سوالیہ نشان بن چکاہے۔

حال ہی میں جنوبی کوریا میں دوخواتین سلیبرٹی کی خودکشی بھی اسی بات کی ایک کڑی ہے۔ کے پوپ گلوکارہ اور اداکارہ گوہارا اور اداکارہ سللی کی مبینہ خود کشی نےجہاں ایک جانب دنیا کوہلادیا تو وہیں سوشل میڈیاپر کی جانے والی ہراسگی نےخواتین کے غیرمحفوظ ہونےکاعندیہ بھی دے دیا۔

آج کل عام استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ویب سایٹ فیس بک پرخواتین کاغیرمحفوظ ہونا ایک اہم مسئلےکی نشان دہی ہے جو کہ سائبرکرام جس میں بلیک میلنگ کاعنصرسرفہرست ہے، کی جانب توجہ دینا اور اس کی درستگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بہت اہم بات ہے کہ خواتین کوہراسانی سے بچانے کیلئےان تمام وسائل اور ذرائع کا علم ہو جن کے ذریعے وہ خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

Advertisement

خاص بات یہ ہےکہ اپنی نجی زندگی کوصرف اپنی ذات تک محدودرکھنا اور آن لائن ہراسانی سے بچنےکے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں یہ جانناکہ وہ کیسےبچ سکتی ہیں؟ یہ سب کچھ شامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ فیس بک کی جانب سے انفوگرافک تصویرمیں خواتین کی آگاہی کے لیے کچھ مشورے دیے گئے ہیں جس پرعمل پیرا ہوکرخواتین اپنے آپ کوآن لائن ہراسگی سے بچا سکتی ہیں۔

فیس بک نےخواتین کےمحفوظ رہنے کے پانچ طریقےبتادیے:

پہلااصول یہ ہے کہ فرینڈریکوئسٹ قبول کرتےہوئےاحتیاط کی جائےاوردوستوں کی ریکوئسٹ ان سے پوچھ کے قبول کریں۔

دوسرا اصول یہ ہے کہ خواتین اپنی پوسٹ دیکھنے یا نہ دیکھنے کے لیے مخصوص لوگوں کو دھیان سے منتخب کریں۔

خود کوکسی بھی پوسٹ اورتصویرمیں ٹیگ کیے جانے کا آپشن پہلے ہی آف کردیں۔

Advertisement

چوتھا اصول یہ ہے خواتین فیس بک پرخود کو سرچ کیے جانے کے امکانات کم سے کم رکھیں جس کیلئےفون نمبر اور ای میل کوپبلک نہ رکھاجائے۔

لاگ ان نوٹیفیکشن کو بھی آن رکھاجائےاورفیس بک اکاؤنٹ کھولنےکےلیےدہرے حفاظتی اقدامات یعنی فون پرکوڈ بھیجنےجیسی سیکیورٹی سیٹنگزاپنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر