
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا کہ ملک میں 9 لاکھ سےزائد ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 9 لاکھ سے زائد ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال سے کچھ بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی ہوسکتی ہے۔
چئیرمین پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی مشکلات کے باوجود اتھارٹی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنارہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیٹا چوری، نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے اس کے علاوہ موبائل فون سروسز کی بہتری میں بھی مدد کرنی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ س سے قبل بھی رواں سال ستمبر میں پی ٹی اے نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کو بتایا تھا کہ نو لاکھ ویب سائٹس کو توہین مذہب، پورنوگرافک، ریاست، عدلیہ یا پاک فوج مخالف مواد ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News