ٹوئٹراپنےفیصلےپرشرمندہ

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےغیرفعال اکاونٹس ڈیلیٹ کرنےکےمنصوبےکو روکنے کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرکی جانب سے کہا گیاہےکہ اب اس پرعملدآمد نہیں کیاجارہاہےکیونکہ کمپنی یہ اعلان کرتےہوئےایسے صارفین کو فراموش کرگئی تھی جواب اس دنیامیں نہیں رہے۔
ٹوئٹرسپورٹ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ‘ہم نے صارفین سے سنا کہ اس اقدام سے وہ اکاونٹس متاثر ہوں گے جو دنیا سے چلے جانے والے افراد کے ہین، ہم نے اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا، ہم غیرفعال اکاونٹس کو اس وقت تک ڈیلیٹ نہیں کریں گے جب تک انتقال کرنے جانے والے افراد کے اکاونٹس کو یادگاری بنانے کا ذریعہ تلاش نہ کرلیں’۔
ٹوئٹڑ کمپنی کے مطابق اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کی مہم سے بھی فی الحال صرف یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے اکاونٹس متاثرہوں گے’غیرفعال اکاونٹس کے حوالے سے ہمیشہ سے ہماری ایک پالیسی ہےمگرہم اس کا اطلاق تسلسل سے نہیں کرتے، ہم اب اس کا آغاز یورپی یونین میں کررہے ہیں جس کی وجہ وہاں کے مقامی پرائیویسی قوانین ہیں’۔
6 ماہ سے غیر حاضر ٹوئٹر صارفین کے اکاونٹس ہوں گے ڈیلیٹ
ٹوئٹرکی جانب سےاکاونٹس ڈیلیٹ کئےجانے کے فیصلے کے بعد بہت سے متعدد غیر فعال صارفین اپنے اکاؤنٹس کوبچانے کےواحد مقصد کے لئے پلیٹ فارم پر واپس آئے۔جبکہ ٹوئٹر کےاس فیصلےپرصارفین نےشدیدتنقیدکانشانہ بنایا ۔
مقبول کےپاپ اسٹارتائیانگ نےبدھ کودوبار ٹوئٹ کیا۔ پاپ اسٹارکی 2016 کےبعدیہ پہلی ٹوئٹ تھی۔
Hello
— TAEYANG (@Realtaeyang) November 27, 2019
اس کے علاوہ مزاح نگار اور ٹیلی ویژن کے مصنف،ہیرس ویٹلزجوچارسال قبل فوت ہوگئےتھا،اس کے باوجود منگل کے روز ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ فعال تھا۔ ان کی بہن ،اسٹیفنی وٹیلزنے ٹوئٹر کے فیصلے کے بعد لاگ ان ہوگئیں کہ غیر فعال اکاؤنٹس کو ختم کردیا جائے گا۔
Hi! This is a weird, shitty thing. This is Harris's sister, Stephanie. Twitter is going to start deleting inactive accounts in December, and it would be a goddamn tragedy if this account got sucked into oblivion. So I'm tweeting to ensure that doesn't happen. Signing off now.
— Harris Wittels (@twittels) November 27, 2019
ایک اورصارف نےبھی ٹوئٹرکےاس اقدام پرپریشانی کا اظہارکیا۔
Everyone reacting to this like "this is great now I can finally be @waluigi" rather than focusing on how this is going to wipe out the digital legacies of deceased tweeters, as well as removing historical accounts. https://t.co/NcpJRp0NWJ
— Universal Basic Elainovision (@scattermoon) November 26, 2019
ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کرتےہوئےکہاکہ کمپنی نےغلط کام کیا اورکمپنی اپنےپیغام کوواضح کرنےکےلئےکام کررہی ہے۔
AdvertisementThis is mostly a miscommunication on our part. On us to clarify. On it now. @vijaya @kayvz
— jack (@jack) November 27, 2019
واضح رہےکہ منگل کو ٹوئٹرکی جانب سےاعلان کیاگیاتھاکہ دسمبرمیں ایسےصارفین کےاکاونٹس ڈیلیٹ کردیئےجائیں گے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصےسےسائن ان نہیں ہوئے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News