Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارفین کے لئے خوشخبری،واٹس ایپ کا نیا فیچرمتعارف

Now Reading:

صارفین کے لئے خوشخبری،واٹس ایپ کا نیا فیچرمتعارف
Whatsapp new feature

واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعہ صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا، اس فیچرکی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا اور رواں سال اپریل میں اسے متعارف بھی کرایا گیا مگر یہ صرف بھارت میں ہی لوگوں کو دستیاب تھا۔

اب اسے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس سے لوگوں کو ریلیف تو ملے گا ہی اس کے ساتھ اسپام میسجز میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکے گی۔

اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کے پرائیویسی سیکشن میں گروپس کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز مینیو میں جاکر اکاﺅنٹ کو سلیکٹ کریں اور وہاں پرائیویسی اور پھر گروپس کے آپشن میں جائیں۔

Advertisement

گروپس کے آپشن میں آپ کے سامنے 3 آپشن ہوں گے ، ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ میں  سے ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ صارف کو کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے، جبکہ مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ سے آپ مخصوص افراد کو بلیک لسٹ کرسکیں گے جو آپ کو مختلف گروپس میں شامل کرتے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر