
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ان کی کمپنی کے نئے ’سائبر ٹرک‘ کی تقریبِ رونمائی کے دوران ٹرک کے شیشوں کی پائیداری کا ٹیسٹ فیل ہوگیا۔
ایلون مسک نے اپنی کمنی کے نئے ٹرک کولوگوں سامنے متعارف کروایا تواس کیلئے کیے جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا۔
ٹیسلا کمپنی کا دعوی تھا کہ ’سائبر ٹرک‘ میں استعمال ہونے والا خصوصی لوہا اور مخصوص دھاتوں سے بنے شیشے آسانی سے توڑے نہیں جاسکتے۔
لیکن جب ٹیسلا کے ہیڈ آف ڈیزائن فرینز وان ہولز ہوسن نے یہ بات ثابت کرنے کےلیے ٹرک کی کھڑکی کی جانب ایک لوہے کی بال اچھالی تو ’شیٹر پروف‘ تصور کیے جانے والے شیشےبری طرح چٹخ گئے۔
سوشل میڈیا پرواقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیشہ ٹوٹنے کے فوراً بعد ایلون مسک چونگ کرچند کلمات ادا کرتے ہیں اور پھر ہنستے ہوئے کہتے ہیں: ’ابھی بہتری کی گنجائش ہے۔۔۔ کم از کم یہ شیشے کے آر پار نہیں گئی۔‘
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکی اور جلد ہی ٹوئٹر پر میمز کی بوچھاڑ ہوگئی۔
ایک ٹویٹر صارف کی جانب سےکہاگیاکہ انہوں نے اس لمحے کو اپنے یونیورسٹی کے دنوں کے تجربات سے ملانے کی کوشش کی اور کہا کہ ایلون مسک کی شکل ایسی بنی ہوئی ہے جیسی اس وقت بنتی ہے: ’جب کچھ بھی صحیح نہ ہو رہا ہو لیکن آپ کو اپنی پریزنٹیشن مکمل بھی کرنی ہو۔‘
When everything's going wrong but you still gotta finish your presentation #Cybertruck pic.twitter.com/bxEGe5nTvW
— Tryphon342 (@tryphon342) November 22, 2019
Just found in Elon Musk's childhood scrapbook… #cybertruck pic.twitter.com/NYmbGXfRPw
— Greg Bohn (@gregbohn) November 22, 2019
https://twitter.com/C4liCrypto/status/1197736001684160512
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News