Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس ایم ایس کا دور اپنے اختتام کے قریب

Now Reading:

ایس ایم ایس کا دور اپنے اختتام کے قریب
ایس ایم ایس

90 کی دہای میں رابطے کا ذریعے ایس ایم ایس اپنی منزل کے اختتام تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید دور میں ایس ایم ایس کی قدروقیمت میں کمی واقع یوئی ہیں، اب اس کی جگہ واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر نے حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل نے رابطے کے ان دونوں کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں ،گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایس ایم ایس کو ختم کرکے ایپل کے آئی میسج جیسے فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

گوگل کے اس نئے فیچر کی سہولت کا فائدہ فلحال تمام امریکہ کے رہائشی اُٹھا رہے ہیں، جس میں جدید چیٹ فیچرز جیسے ریڈ رسیپٹ، ٹائپنگ انڈیکٹر اور گروپ و فوٹو میسجز کی بہتر سپورٹ شامل ہے۔

اس سے قبل آر سی ایس کو گوگل نے رواں سال سب سے پہلے برطانیہ اور فرانس میں متعارف کرایا تھا ۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایس ایم ایس کو 27 برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا کا پہلا یہ مختصر وقت میں پیغام پہچانے کا  زریعہ تھا جو سب سے پہلے  3 دسمبر 1992 کو بھیجا گیا تھا۔

گوگل نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل کی جانب سے نومبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی میسجز ایپ کو رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) سے اپ ڈیٹ کررہا ہے، جس پر 2016 سے کام کیا جارہا تھا۔

 گوگل نے دنیا بھر کے موبائل آپریٹرز اور اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے اشتراک کیا لیکن فلحال صارفین تک اس کی رسائی موبائل آپریٹرز کی سستی کی وجہ سے تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔

آر سی ایس اینڈرائیڈ میں ایس ایم ایس یا شارٹ میسج سروس کی جگہ لے گا جس کو 25 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے جبکہ صارفین اس پر وائی فائی پر چیٹ، ہائی ریزولوشن تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت، ریڈ رسیپٹ، ٹائپنگ انڈیکٹرز گروپ چیٹ اور گروپ چیٹس میں لوگوں کو ایڈ یا نکالنے جیسے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔

آر سی ایس کو اینڈرائیڈ میسجز ایپ اوپن کرکے ٹرن آن کیا جاسکتا ہے اور مختلف نئے چیٹ فیچرز سامنے آجائیں گے ، اگر آپ کے جاننے والے کے پاس بھی یہ سسٹم ان ایبل ہو تو ٹیکسٹ میسجز خودکار طور پر نئے پروٹوکول استعمال کرنے لگیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین ایک دوسرے کو اس سے پیغامات نہیں بھیج سکیں گے اور انہین پرانے ایس ایم ایس کا سہارا ہی لینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر