پاکستانی گیمر ارسلان ایش ’ای اسپورٹس پلیئر آف دی ایئر‘ قرار

اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ آپ ارسلان ایش کے نام سے واقف نہ ہوں۔ گیمنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارسلان ایش کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای ایس پی این ای اسپورٹس کی جانب سے پاکستانی گیمر ارسلان ایش کو ’ای اسپورٹس پلیئر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔
ارسلان ایش وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں ’ای وی او ‘چیمپئن شپ اور امریکن گیمنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔
ای ایس پی این ای اسپورٹس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کی جانے والی ووٹنگ میں ارسلان ایش نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
Advertisement.@ArslanAsh95. @bugha. @sinatraa. Liooon (@lxm1996). They all had outstanding years.
Who’s your pick for the best #esports player of 2019?
Read more about our finalists: https://t.co/LA7GflZjdb
And cast your vote:
— ESPN Esports (@ESPN_Esports) December 20, 2019
ارسلان ایش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرجاری پیغام میں لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
I am humbled to have your support everytime and this winning gives me the opportunity and spirit to work harder to make you all proud. Thanks alot.
#redbullgaming #vslashesports @redbullgaming @VslashEsports pic.twitter.com/3HFJE9tcTw— vSlash | RB | Arslan Ash (@ArslanAsh95) December 21, 2019
واضح رہے کہ ارسلان ایش نے رواں ماہ اگست میں سب سے بڑے ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے 80 ممالک کے نو ہزار گیمرز کو ایک بین الاقوامی مقابلے ’ای وی او2019‘ میں میں مات دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
یہ مقابلہ جیت کر انہوں نے پہلی بار اس قسم کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News