Advertisement
Advertisement
Advertisement

2014 سے2018 تک پاکستانی عوام نے،گوگل پرکس کوسرچ کیا

Now Reading:

2014 سے2018 تک پاکستانی عوام نے،گوگل پرکس کوسرچ کیا

گوگل ہرسال کےاختتام پردنیابھرمیں لوگوں کی جانب سےویب سرچ موضوعات کی سالانہ فہرست کا اعلان کرتاہے۔

دنیابھرکےساتھ ساتھ پاکستان میں بھی لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے اور پاکستانی صارفین کی سرچز فہرست کا سلسلہ 2014 سے شروع ہوا۔

2019 کی فہرست تو آئندہ چند دن میں جاری ہوگی مگر یہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ 2014 سے 2018 تک پاکستانی صارفین کن افراد کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔

آ پ  کویقین کرنامشکل ہوگاکہ پاکستانی عوام نے 2017 میں گوگل پرسب سےزیادہ سرچ کی جانے والی  شخصیت ایک گیم شومیں معاون میزبان کاکردارادا کرنےوالی فبیہاشیرازی تھیں۔

تاہم،ہم آپ کو بتاتے ہیں  کہ پاکستانی عوام نے ان چاربرسوں میں کن افرادکوسب سےزیادہ سرچ کیا۔۔

Advertisement

2018

بشری بی بی

میں پہلے نمبر پر سب سے  زیادہ سرچ کی جانے والی  شخصیات میں  پاکستان  کی ’’ خاتون ِ او ل ’’بشری بی بی‘‘رہیں ۔وزیراعظم عمران خان سے شادی کی وجہ سے پاکستانی عوام انہیں گوگل پر سرچ کرتے رہے اور اس حوالے سے وہ سرفہرست شخصیت رہیں۔

 

بشری بی بی

 میگھن مارکل

Advertisement

دوسرے نمبر پر میں میگھن مارکل رہیں جس کی وجہ برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہوئی اور دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام بھی ان کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل سے مدد لیتے رہے، وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

میشاشفیع 

تیسرے نمبرپر  پاکستانی عوام کی جانب سے  سب سے  زیادہ  سرچ کی جانے والی  شخصیت  پاکستانی گلوکارہ  ’میشا شفیع رہیں  ۔ علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی وجہ سے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اس سال گوگل پر سرچ کی جانے والی تیسرے بڑی شخصیت رہیں۔

 ریحام خان 

Advertisement

چوتھے نمبر پر وزیراعظم عمران خان  کی سابقہ اہلیہ ’’ ریحام خان ‘‘رہیں ۔ریحام خان کی عمران خان کےحوالےسےکتاب گوگل پر پاکستانی صارفین کو گوگل کی جانب رخ کرنے پر مجبور ہوئیں۔

2017

 فبیہا شیرازی

 گیم شو جیتو پاکستان میں فہد مصطفیٰ کی معاون کی حیثیت سے نظرآنے والی  فبیہا شیرازی  کےبارے میں 2017 میں پاکستانی عوام میں دلچسپی کم از کم گوگل سرچ تک تو سب سے زیادہ رہی، کیونکہ وہ اس سال اس فہرست میں ٹاپ شخصیت ثابت ہوئیں۔

Advertisement

ندیم سرور

2017 میں نوحہ خواں  ندیم سروردوسرے نمبرپررہے ۔

 

فخرزمان

فخر زمان نے اس سال کرکٹ ڈیبیو کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری سے بھارت کی شکست میں اہم کردار بھی ادا کیا، تو ان کے بارے میں لوگوں نےجاننےکےلیےگوگل سرچ کاسہارالیااوروہ تیسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

 

2016

قندیل بلوچ

2016 میں  گوگل سرچ کی اس فہرست میں قندیل بلوچ نمبرون رہیں جس کی وجہ ان کی فیس بک ویڈیوز، مفتی قوی کے ساتھ سیلفی اور پھر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونا رہا۔

Advertisement

امجدصابری 

دوسرے نمبر پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت   قوال  امجفد صابری تھے۔معروف قوال کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا تھا  انہیں ماہ رمضان میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،

عبدالستارایدھی 

عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 9 جولائی 2019 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی شخصیت ایسی تھی کہ لوگ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے گوگل کا رخ کرتے رہے، وہ اس سال فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

 2015

ریحام خان 

2015 گوگل سرچ کی فہرست میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سرفہرست رہیں اور وجہ جاننا بھی مشکل نہیں کیونکہ اس سال کے شروع میں شادی اور بعد ازاں طلاق نے لوگوں کو ان کے بارے میں جاننے پر مجبور کیا ہوگا.

ایان علی

دوسرے نمبر پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے والی سپرماڈل ایان علی رہیں جن کے بارے میں لوگ جاننے کے لیے گوگل کا رخ کرتے رہے۔

Advertisement

ایمی جیکسن

 بولی وڈ اداکارہ  ایمی جیکسن کے بارے میں بھی پاکستانیوں میں کافی تجسس رہا اور اس کی وجہ اس سال ان کی ریلیز ہونے والی فلمیں ہی ہوں گی۔

2014

روبن ولیمز 

Advertisement

میں سب سے زیادہ سرچ کرنےوالی  شخصیات میں ہولی وڈ کےمعروف اداکار ’’روبن ولیمز‘‘ پہلے نمبرپر رہے، جس کی وجہ اگست 2014 میں ان کی خودکشی ثابت ہوئی، ممکنہ طور پر پاکستانی یہی جاننے کے لیے گوگل سرچ کرتے رہے کہ روبن ولیمز کی خودکشی کی وجوہات کیا تھیں۔

روبن ولیمز

عائزہ خان

دوسرےنمبرپر میرےپاس تم ہو ‘‘کی  معروف  اداکارہ  عائزہ  خان رہی ، لیکن 2014 میں ان کی سرچنگ کی وجہ ڈرامہ نہیں تھا بلکہ  2014 میں  اداکار دانش  تیمور سےان کی شادی  تھی ۔

عائزہ خان

ٹائیگرشروف 

Advertisement

بولی وڈ کے اس اداکار کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی اور گوگل سرچ  سے ایسا لگتاہےکہ پاکستانیوں کو ان کی  فلم کافی پسند آئی جب ہی وہ گوگل سرچ کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹائیگر شروف

گوگل اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے اور اسے تین کیٹیگریز افراد، خبریں اور ایونٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر