Advertisement
Advertisement
Advertisement

منزل تک باآسانی پہنچنےکےلئےگوگل کانیافیچر

Now Reading:

منزل تک باآسانی پہنچنےکےلئےگوگل کانیافیچر
فیچر

گوگل نےجہاں اس  دور میں لوگوں کے لئے آسانیاں  پید اکی ہیں وہیں اب افراد کے لئے سفر ،انجان راستوں  اور منزل تک باآسانی پہنچنااب آسان بنادیاہے ۔

منزلوں تک  پہنچنا اب  گوگل میپس  کےزریعےآسان  ہوگیاہے ۔ یہی  وجہ ہےکہ  گوگل کی جانب سے اس مقبول نیوی گیشن ایپ میں اکثر نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

گوگل کی جانب سے میپس میں’’لائٹنگ لیئر‘‘نامی فیچر متعارف کرایا جارہا ہےجوفی الحال بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو ان کےمطلوبہ راستے کی روشن گلیوں یاسڑکوں سےآگاہ کرنا ہے۔

فیچر

Advertisement

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک نیا فیچر گوگل کی جانب سے متعارف کرایاجارہا ہےجودوران سفر صارفین کو مخصوص حالات میں تحفظ فراہم کرسکے گا۔

یہ نیا فیچر رات میں ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گایااگر کسی نئی جگہ جارہے ہیں اوررات کو تاریک گلیوں میں جانے سے بچنا چاہتے ہیں، تاکہ ڈاکوؤں کا شکار نہ ہوسکیں تو بھی اس سے مدد لے سکیں گے۔

یہ واضح نہیں کہ گوگل کسی شہر کی گلیوں میں روشنی کی صورتحال کی معلومات کیسے جمع کرے گا کیونکہ پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں اسمارٹ اسٹریٹ لائٹس کا استعمال تاحال نہ ہونے کے برابر ہے۔

تاہم ممکنہ  طورپریہ ڈیٹا صارفین سے ہی حاصل کیاجائےگاجیسا گوگل کی جانب سےٹریفک انسیڈنٹس میں کیا گیا۔

یہ فیچرممکنہ طورپرسب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایاجارہاہےجہاں خواتین کےریپ اوران پرحملے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر