بیٹھےبیٹھائےہیرو بن جائیں۔!
 
                                                                              کسی بھی کہانی کاہیروکون نہیں بنناچاہتا،ہیرو بننے کےخواہش افرادکےلئے فیس بک نےایسا فیچرمتعارف کروایاہےجس میں آپ بیٹھےبیٹھائےخود کوہیروکے روپ میں دھارسکتے ہیں ۔
جی ہاں !سماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کراتے ہوئے انہیں ورچوئل رئیلٹی کامزہ اپنی ڈیوائسزپرلینےکاموقع فراہم کیا ہے۔

مشہور فلم سیریزاسٹاروارز کی نئی فلم ’ دی رائز آف اسکائی واکر‘اگلےہفتےپیش کی جارہی ہےجس کے موقع پر فیس بک نے فلم کی ریلیز پر نئی ایموجی، اسٹیکرز اور ستاروں بھراپس منظر (بیک گراؤنڈ) تیار کیا ہے۔جو ویڈیو کالزکی صورت میں میسنجراسٹوریزکاحصہ بن جاتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ آپ انہیں فیس بک اسٹوریزمیں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں پھراسی اسٹوری کومحفوظ کرکے آپ اسےانسٹا گرام پربھی شیئرکرسکتے ہیں۔

اسٹار وارز فلم کےدلچسپ اےآرافیکٹس میں ایک بصری اثرلائٹ اسپیڈ ایفیکٹ بھی ہےجس میں آپ خود کو کہکشاؤں میں تیرتےہوئےپاتےہیں۔
دوسری جانب کاک پٹ افیکٹ ہےجس میں آپ کسی خلائی جہازمیں ہیلمٹ پہنےدکھائی دیتے ہیں۔اس طرح آپ ڈارک اور لائٹ افیکٹ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
ان تمام افیکٹس کی تیاری میں ڈزنی نےبھی باقاعدہ حصہ لیاہے۔مغربی ممالک میں اسٹاروارچیٹ تھیم بہت مقبول ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 