Advertisement

ہواوےکےنئےاسمارٹ فون کی تصاویرلیک

چینی موبائل

چینی موبائل کمپنی ہواوےکےنئےاسمارٹ فون کے مارکیٹ میں آنےسےقبل تصاویرلیک ہوگئیں۔

چینی موبائل کمپنی ہواوےکے نئےآنے والے متوقع اسمارٹ فون پی 40 کی تصاویرقبل ازوقت سامنے آگئیں۔

ٹیکنالوجی پرنظررکھنےوالی ویب سائٹ کےمطابق ہواوے کےنئےاسمارٹ فون میں مجموعی طور پر 7 کیمرے ہوں گے جن میں سے پانچ پشت پر اوردو فرنٹ پر ہیں۔

سامنےآنے والی غیرمصدقہ اطلاعات کےمطابق پشت پرلگائے جانےوالے کیمرے اب تک کے سب سے جاندار کیمرے ہیں جبکہ سیلفی کیمرے بھی پہلے سے بہتر پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پی 40 متعارف کرانے کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

Advertisement

 ماہرین کامانناہےکہ ہواوے کا نیا فون سام سنگ اور آئی فون کے لیے بڑاچیلنج ثابت ہوسکتاہےکیونکہ ان میں پانچ آپٹیکل سینسرکی سہولت سے لیس کیمرے لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے کے کیمرے کا زوم آپشن اور کیمرہ رزلٹ بھی پہلے سے بہت زیادہ اچھا ہوگا کیونکہ اس میں 13x آپٹیکل زوم شامل کیا گیا ہے جبکہ سلفی کیمرے موبائل کے اوپر وسط میں بنائے گئے ہیں۔

لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھاجاسکتاہےکہ والیم اورپاور بٹن بھی سائیڈ پردیےگئےہیں جبکہ اس فون میں یوایس بی سی چارجنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے متوقع فون کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس کی قیمت یا متعارف کرانے کی تاریخ کا کوئی حتمی اعلان کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Next Article
Exit mobile version