Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکی سب سےبڑی ٹیلی اسکوپ کاافتتاح

Now Reading:

دنیاکی سب سےبڑی ٹیلی اسکوپ کاافتتاح
چین

چین میں دنیاکی سب سے بڑی وائرلیس ٹیلی اسکوپ کا افتتاح کر دیاگیاہے۔

چین کےصوبےقویچوکےدارالحکومتی گویانگ شہرمیں اس ٹیلی اسکوپ کوخلائی تحقیق اورزمین سےباہر زندگی کی تلاش کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔
چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ٹیلی اسکوپ “فاسٹ” کی چوڑائی 500 میٹر ہے اور یہ اپنے حجم میں فٹبال کے 30 گراؤنڈ کے برابر ہے۔

 اس ٹیلی اسکوپ کو چین کے جنوب مغربی صوبے قویچو میں ایک پہاڑ پر نصب کیا گیا ہے۔

پوری دنیا کے ماہرین فلکیات  کوجلدہی  ٹیلی  اسکوپ تک رسائی دی جائےگی، جس کامقصدان کوکائنات کی ابتداء اورارتقاء سے  متعلق  معلومات  کے لئے ایک طاقتور ٹول فراہم کرنا  ہے  ۔

Advertisement

دوسری جانب ٹیلی اسکوپ کے ایک سینئرانجینئر جیانگ پینگ کا کہنا ہے کہ اس نئی ٹیلی اسکوپ کی کی حسیّت کا درجہ دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی اسکوپ کے مقابلے میں ڈھائی گُنا زیادہ ہے۔

 چینی میڈیاکے مطابق اس ٹیلی اسکوپ بنانےمیں  “تقریبا 1.2 بلین یوآن (170 ملین امریکی ڈالر)لاگت آئی ہے ۔

 میڈیا کے مطابق امریکا،برطانیہ ،پاکستان اورچین کےسائنسدانوں نے ٹیلی اسکوپ بنانےمیں حصہ لیاہے۔

 

اس منصوبےکی وجہ سےآس پاس کے رہائشی 7000 سےزائدمقامی افرادکوٹیلی اسکوپ سےتقریباً  10کلومیٹردورمنتقل کیاگیاہے۔

Advertisement

 سائنسدانوں نےٹیلی اسکوپ کےاردگردمیں شوراوردوربین کومتاثرکرنےوالے اشیاکےساتھ ساتھ موبائل فون،ڈیجیٹل کیمرے،اورا سمارٹ برقی  آلات لیجانےکی سختی سےممانعت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ’’ فاسٹ‘‘ کےآس پاس فلکیات پرمبنی پارک بنایا گیاہےجوملکی اورغیرملکی سیاحوں کی توجہ کامرکزبن چکاہے ۔

                                  واضح رہے کہ اس ٹیلی اسکوپ کوبنانے کا عمل 2016 میں مکمل کرلیاگیاتھا۔ اس کے بعد چارسال کےدوران ٹیلی اسکوپ کی تجرباتی جانچ اور مرمت کا عمل جاری رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر