Advertisement

ایک بورڈ مختلف ٹیکسٹ، امریکی ائیرپورٹ کیلئےجدید بورڈ تیار

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک ایسا بورڈ لگانے کی تیاری مکمل کرلی گئی جو کہ ایک ہی وقت میں مختلف تصاویر یا پیغامات دو الگ الگ افراد کیلئے مختلف ٹیکسٹ میں دکھائی دے گا۔

یہ سائنس فکشن نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی ایک کامیاب تجربہ ہے جو کہ بہت جلد امریکی شہر میں دکھائی دے گا، اس بورڈ کو پیرالل رئیلٹی نوٹس بورڈ کانام دیا گیا ہے۔

منفرد بورڈ میں ایک ہی وقت میں دو افراد دومختلف پیغامات دیکھ اور سمجھ سکیں گے۔ پیرالل رئیلٹی بورڈ کے دائیں جانب کھڑے افراد کو معلومات عربی یا ہسپانوی میں دکھائی دیں گی جبکہ بائیں جانب کھڑے افراد کو انگریزی یا فرنچ میں وہی پیغام پڑھنے کو ملے گا۔

پیرالل رئیلٹی نوٹس بورڈ بنانے کا مقصدائیرپورٹ پرپروازوں کی معلومات بیک ویک میں الگ الگ زبانوں کے افراد تک پہنچانا ہے۔

عام طور پرائیرپورٹس پرموجود بورڈز پر ہجوم رہتا ہےاور فلائٹ کی معلومات دھیرے دھیرے اوپر نیچے یا دائیں بائیں کھسکھتی رہتی ہے۔تاہم جدید نوٹس بورڈ کے ذریعے ایک ہی بورڈ پر دو یا اس سے زائد ڈسپلے ظاہر کئے جاسکتےہیں۔ دونوں پیغامات کو پڑھنے کے لیے لوگوں کو دیکھنے کا زاویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

Advertisement

جدید بورڈ کوسافٹ ویئر کے ذریعےکنٹرول کیا جائے جس میں روشنی اور پکسل کو مختلف زاویوں سے نشر کیا جائے گا۔

ڈیلٹا ایئرلائن کے سی او او گِل ویسٹ نےپیرالل رئیلٹی نوٹس بورڈ کوانقلابی ٹیکنالوجی قرار دیا ہے ۔ ایسے بورڈ کے ذریعے مصروف ترین بورڈ پر لوگ بہت سہولت سے اپنی فلائٹ اور اگلے سفر کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔

توقع ہے کہ اس طرح کا ڈسپلے اس سال کے وسط تک ڈیٹرائٹ کے ائیرپورٹ پر نظر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version