
پاکستانی طالبہ اقصیٰ اجمل نےبصارت سےمحروم افرادکے لیے جدید سلائی مشین ڈیزائن کرنے پرلیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020 اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی انڈسٹریل ڈیزائننگ کی طالبہ اقصیٰ اجمل نے بصارت سے محروم افراد کے لیےایک جدید سلائی مشین ڈیزائن کی جسے لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020 کے حتمی 6 فائنلسٹ میں شامل کیاگیا تھا ۔
بعدازاں اقصیٰ اجمل نے اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی تقریب میں لیکسس ڈیزائن ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے۔
https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1232904440123969536
لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کے لئے دیگر منتخب ہونے والے ڈیزائنرز کا تعلق امریکا، کینیا، چین، برطانیہ اور روس سے تھا ۔
اقصیٰ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ’پرس وِٹ‘ نامی سلائی مشین تیار کی ہے جس کی بدولت متاثرہ بصارت کے حامل خواتین و حضرات سلائی کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
اقصیٰ کی ڈیزائن کردہ سلائی مشین استعمال میں آسان ہے اور اس میں وہ تمام خواص شامل ہیں جن کی بنا پر غریب اور متاثرہ افراد کسی رکاوٹ کے بغیر کام کرسکتے ہیں
اقصیٰ کا اپنی سلائی مشین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی سہیلی اور پڑوسی ایک الم ناک حادثے میں نابینا ہوگئی تھی جس سے اس کی پڑھائی کا سلسلہ موقوف ہوگیا تھا۔ پاکستان میں بریل سے تعلیم دینے والے نظام بہت مہنگے ہیں جس پر انہوں نے اپنی دوست اور اس جیسے لاتعداد افراد کے بارے میں سوچنا شروع کیا اور یہ ڈیزائن بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News