
دنیا بھرمیں مہلک وائرس کوروناکےخطرےسےآگاہی کےلیےٹوئٹر نے’ہاتھ دھونے‘کےحوالےسےنئی ایموجی متعارف کروادی ہے۔
کورونا وائرس کےحوالےسےلوگوں کےلیےاس کی احتیاطی تدابیرکےبارے میں جاننےکےلیےآگاہی مہم میں سوشل میڈیابھی پیش پیش ہے ۔
تاہم اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرنےلوگوں کوہردم کم ازکم ہاتھ دھونےسےمتعلق آگاہ رکھنےکےلیےایک ایموجی تیارکی ہے۔
ٹوئٹر کی یہ ایموجی میں ہاتھ دھونےسےمتعلق ہےجو#HandWashing, #HandWashChallenge, #SafeHands یا #WashYourHands لکھ کر خود بخود آجائے گا۔
Thank you @Twitter for creating a #handwashing emoji! And big thanks to @UNICEF_EAPRO for your excellent campaign on this. #SafeHands save lives @WHO https://t.co/ozLhyNdU1N
— UNICEF (@UNICEF) March 14, 2020
واضح رہےکہ کورونا وائرس سے متعلق لوگوں کو یہ تجویز دی گئی ہےکہ کم از کم 20 سیکنڈتک اپنےہاتھ دھوکروائرس کواپنے ہاتھوں سے ختم کیا جاسکتاہے۔
مذکورہ ایموجی کو ٹوئٹربرطانیہ کی جانب سے تیارکیاگیاہےتاہم اسےہرملک میں ٹوئٹرصارفین استعمال کرسکتےہیں۔
ایموجی تیارہونےکےبعد اب لوگ اسےدوسروں کوباربارہاتھ دھونےاورتجویزکردہ طریقےکےمطابق ہاتھ دھونےپرحوصلہ افزائی کرنے کےلیےاستعمال کرتےرہےہیں۔
واضح رہےکہ چین کےشہر ووہان سے پھیلنےوالے مہلک کوروناوائرس دنیا بھرمیں اب تک ایک لاکھ 79 ہزارسےزائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 98 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News