
عالمی ادارۂ صحت نے کرونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق عالمی ادارہ ٔ صحت نےٹِک ٹاک پراپنی پہلی ویڈیومیں انفیکشن کےانسداداورروک تھام کےتکنیکی شعبے کی سربراہ بینیدتا آلیگرانزی نے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
عالمی ادارۂ صحت کاکہناہےکہ ٹک ٹاک کےذریعے صحت عامہ سےمتعلق بروقت اورقابل اعتمادمعلومات فراہم کی جائیں گی۔
سوشل میڈیاپرکرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اور دعوؤں کا سیلاب برپا ہوچکاہےجس کی وجہ سےعالمی ادارۂ صحت نےگمراہ کُن معلومات کا تدارک کرنےکے لیے یہ اقدام کیاہے۔
عالمی ادارۂ صحت نےانسٹا گرام سمیت دیگر سماجی میڈیا کے پلیٹ فورمزپربھی آگاہی فراہم کرنےکی مہم کاآغازکررکھا ہے۔
ٹِک ٹاک پرعالمی ادارۂ صحت کےاکاؤنٹ کالنک درج زیل ہے ۔
https://www.tiktok.com/@who?refer=embed
واضح رہےکہ چین کےصوبے ووہان سےپھیلنے والا مہلک کروناوائرس تقریباً 61ممالک کےافرادکومتاثرکرچکاہے ۔
چین میں کروناوائرس سے مزید 35 نئی ہلاکتوں کےبعد اس وائرس سےمرنےوالوں کی تعداد 2 ہزار 870 ہو گئی۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کےمطابق چین میں کروناوائرس کے مزید 573 نئےکیسزسامنےآنےکےبعدمجموعی تعداد 79 ہزار 824 ہوگئی ہے۔
چین کےعلاوہ دنیاکےدیگرملکوں میں اس وقت کروناوائرس کے 6 ہزار 676 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے،جس کےبعدچین سمیت دنیا بھر میں کیسزکی مجموعی تعداد 86 ہزار 500 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News