
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکی جانب سےایک نئی تجرباتی سروس شروع کرنےکااعلان کیا گیاہے جس کےتحت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی اسٹوریز کی طرح ٹوئٹس بھی 24 گھنٹے گزرجانے کے بعد غائب ہوجائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانتظامیہ کا کہنا ہےکہ انھوں نےبرازیل میں ’فلیٹ‘ کےنام سے ایک تجرباتی سروس کا آغازکردیاہےجس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹوں بعد غائب ہوجائے گی۔
ٹویٹرحکام کا کہنا ہے اگر کسی صارف نے کسی کی بھی ٹوئٹ دیکھنی ہو تو وہ اس شخص کی پروفائل پکچر پرکلک کرکے متعلقہ ٹوئٹ دیکھ کر اسے براہ راست جواب دے سکتا ہے۔
ٹوئٹرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ویب سائٹ کوصارفین کے لیے مزید بہتر بنانا اور زیادہ لوگوں کو اس پلیٹ فارم سے جوڑنا ہے۔
خیال رہے کہ 2019کےآخر میں ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس کے تحت اپنے ٹوئٹ کے ردعمل میں دیئے گئے مخصوص کمنٹ کو ہائیڈ (چھپایا) جاسکتا تھا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہمیں امید ہےکہ فلیٹ فیچر ایسے لوگوں کی مدد کرسکتا ہے جو اپنی اچانک یا محدود سوچوں کو ٹوئٹ کرنا پسند نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News