Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپوکی پہلی اسمارٹ واچ متعارف

Now Reading:

اوپوکی پہلی اسمارٹ واچ متعارف
اوپو

ایپل کمپنی کودیکھ  کرکمپنی شیاؤمی کےبعداوپونےبھی اپنی پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اوپو واچ کا اعلان کمپنی کےنئےفلیگ شپ فون فائنڈ ایکس 2 اورایکس 2 پروکےساتھ کیا گیا۔

یہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پرکام کرنےوالی اسمارٹ واچ ہےجس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون وئیر 2500 پراسیسردیاگیاجبکہ ایک جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اوپو

اوپواسمارٹ واچ میں بھی فون کال ای سم کی مدد سےممکن ہے جبکہ  دل کی دھڑکن،ورزش کی کارکردگی، نیند کےمعیاراورخواتین کے مخصوص ایام کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

Advertisement

اوپواسمارٹ واچ  2 ورژن میں دستیاب ہوگی جس میں سے ایک میں 1.91 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو سنگل چارج پر 40 گھنٹے تک کام کرسکے گی۔

جبکہ دوسری گھڑی میں 1.6 انچ کی اسکرین دی گئی ہے جو سنگل چارج پر 24 گھنٹے کام کرے گی، دونوں میں فاسٹ چارجنگ کے لیے وی او او سی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور 17 منٹ میں 50 فیصد چارج ممکن ہے۔

1.91 انچ ڈسپلے والی گھڑی کی قیمت 1999 یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ دوسرا ورژن 1499 یوآن (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگی اور یہ چین میں 24 مارچ سے دستیاب ہوگی۔

اس گھڑی کا پریمیئم 46 ایم ایم اسٹین لیس اسٹیل ایڈیشن بھی صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ 2499 یوآن (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر