Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے شاندار فیچرز متعارف کرادیے

Now Reading:

واٹس ایپ نے شاندار فیچرز متعارف کرادیے

پیغام رسائی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے چند نئے فیچرز کی سہولت آئندہ ہفتے تک پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دنیا کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ کے ذریعے پانچ  فیچرز کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ہمیشہ صارفین کی آسانی کیلئے نئے راستے تلاش کرتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نئے 5 فیچرز میں کیو آر کوڈز، ڈارک موڈ فار ڈیسک ٹاپ، اینیمیٹڈ اسٹیکرز، اسٹیٹس کمز کائی او ایس  اور گروپ ویڈیو کالز شامل ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ ، آڈیو ویڈیو کالنگ کے جدید فیچر پیش کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ صارف کسی دوسرے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ نہ ہوسکیں۔

کیو آر کانٹیکٹ فیچر

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے کیو آر کوڈ کانٹیکٹ فیچر بھی متعارف کرایا، اس فیچر کے تحت اب صارف کو کسی کا نمبر درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement

ڈیسک ٹاپ ڈارک موڈ فیچر

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ڈارک موڈ فیچر (تھیم) متعارف کرایا، اس تھیم کو ان ایبل کرنے کے بعد پس منظر (بیک گراؤنڈ) بالکل سیاہ نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں

واٹس ایپ  دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے، جو لوگوں...

اینیمیٹڈ اسٹیکرز

واٹس ایپ کے مطابق اب صارفین اینیمیٹڈ اسٹیکرز کے ذریعے زیادہ بہتر طریقے سے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ کا زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر...

Advertisement

اسٹیٹس کمز  کائی آپریٹنگ سسٹم

اسٹیٹس کمز کائی او ایس صارفین اس کی مدد سے اس مشہور فیچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو 24 گھنٹوں کے بعد غائب ہوجانے والی اپ ڈیٹس کو شیئر کرے گا۔

مزید پڑھیں

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا

موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے...

گروپ کالنگ فیچر

واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کیلئے بھی فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب 8 دوست ایک ساتھ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ بات کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچرز کو چند ممالک میں متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ بقیہ ممالک جلد ہی ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر