Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں روزانہ کتنی اڑن طشتریاں دیکھی جاتی ہیں، حیران کن رپورٹ

Now Reading:

امریکا میں روزانہ کتنی اڑن طشتریاں دیکھی جاتی ہیں، حیران کن رپورٹ
اڑن طشتری

سال 2020 کے دوران امریکا میں روزانہ تقریباً 20 اڑن طشتریاں دیکھی گئیں۔

امریکا کے ’’نیشنل یو ایف او رپورٹنگ سینٹر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے سال  امریکا میں اڑن طشتریاں دیکھنے کے 7263 واقعات رپورٹ کیے گئے جو امریکی تاریخ میں کسی بھی سال کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔

ان اعداد و شمار کا مطلب یہ ہے کہ سال 2020 کے دوران امریکا میں روزانہ تقریباً 20 اڑن طشتریاں دیکھی گئیں۔ یہ تعداد 2019 میں دکھائی دینے والی 6277 طشتریوں کے مقابلے میں بھی تقریباً ایک ہزار زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ ساری دنیا میں امریکا وہ واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اڑن طشتریاں دیکھی جاتی ہیں۔

اڑن طشتری

Advertisement

 حالیہ چند برسوں کے دوران امریکیوں کو دکھائی دینے والی اڑن طشتریوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سال 2010 میں یہ تعداد 4809  تھی جو 50 فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے سال7263 ہوگئی ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال صرف نیویارک شہر میں 300 سے زیادہ اڑن طشتریاں دیکھنے کی خبریں موصول ہوئیں جو کسی بھی دوسرے شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

اڑن طشتری

ذرائع کے مطابق سال 2020 میں زیادہ اڑن طشتریاں دیکھے جانے کی ایک وضاحت یہ بھی کی جارہی ہے کہ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر امریکی اپنے گھروں میں بند اور فارغ رہنے پر مجبور تھے۔ اسی فراغت میں انہوں نے وقت گزاری کےلیے آسمان کے نظارے کیے اور رات کی تاریکی میں دکھائی دینے والے قدرتی مظاہر کو اڑن طشتریاں سمجھ بیٹھے۔

دوسری وضاحت کے مطابق امریکا میں نجی اداروں نے ماضی کی نسبت راکٹوں کی پروازیں بڑھا دی ہیں جبکہ ’’اسٹار لنک‘‘ نے سینکڑوں مصنوعی سیارچے خلا میں بھیجے ہیں جو سورج کی روشنی زمین کی طرف منعکس کرتے ہیں تو رات کے اندھیرے میں کسی پراسرار اڑن طشتری کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

Advertisement

آئندہ سالوں میں یہ سلسلہ اور بھی شدت اختیار کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکیوں کو آج سے کہیں زیادہ اڑن طشتریاں دکھائی دے سکتی ہیں لہذا گھبرانے والی کوئی بات نہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ اب خود امریکی فوج نے اڑن طشتریوں کی خبریں جمع کرنے کےلیے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ شاید خلائی مخلوق کے معاملے میں کچھ نہ کچھ سچائی ضرور موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر