
ونڈوز 10 ہوم آپریٹنگ سسٹم کو مائیکرو سافٹ کی ویب سائٹ پر 139 ڈالرز میں خریدا جاسکتا ہے لیکن ممکمہ طور پر اسے خریدے بنا بھی داؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اگرچہ دنیا بھر میں ونڈوز استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین وجود ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے ونڈوز کو مفت اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔
اس کے برعکس ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ آج بھی ونڈوز 10 کو مفت اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈوز 10 کی اپ گریڈیشن کے لئے کمپیوٹر میں ونڈوز ، 8 یا 8.1 ہوم یا پرو کی لائسنس کاپی ایکٹو ہونی چاہیے۔
اگر آپ کے پاس یہ ہے تو پھر ونڈوز 10 ڈاؤن لوڈ ویب سائٹ پر جائیں۔وہاں Create Windows 10 installation media کے نیچے ڈاؤن لوڈ ٹول ناؤ پر کلک کرکے رن کریں۔
پھر اپ گریڈ دس پی سی ناؤ کا انتخاب کریں اور پروموٹس کو فالو کریں۔
جب اپ گریڈ مکمل ہوجائے تو سیٹنگز اپ ڈیٹ اینڈ سیکیورٹی میں ایکٹیویشن پر جائیں، جہاں آپ ونڈوز 10 کا ڈیجیٹل لائسنس دیکھ سکیں گے۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News