Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا انورٹر اے سی بجلی بچاتے ہیں؟

Now Reading:

کیا انورٹر اے سی بجلی بچاتے ہیں؟

جوں جوں سائنس ترقی کر رہی ہے وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں بجلی بچانے اور بجلی کے بلوں میں کمی واقع کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گرمیوں میں گھر کے اندر بھی بہت گرمی لگتی ہے اور اس سے بچنے کے لئے اب ہر جگہ اے سی کا استعمال بہت عام سی بات ہوگئی ہے۔

لیکن کیا اے سی ہر کسی کے لئے افورڈ ایبل ہوسکتا ہے؟ نہیں ناں! تو ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے سائنس دانوں  نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جس کو انورٹر کہا جاتا ہے اور اسے اے سی، فریج اور دیگر چیزوں میں استعمال کر کے دعویٰ کیا کہ اس ٹیکنالوجی سے بجلی کی بچت بھی ممکن ہے اور بل میں کمی بھی ہوگی۔

لیکن کیا واقعی انورٹر اے سی کا استعمال بجلی اور بل دونوں کی بچت کرتا ہے؟

انورٹر اے سی، کیسے کام کرتا ہے؟

Advertisement

انورٹر ٹیکنالوجی والے اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں، پیسے بچاتے ہیں اور کم وقت میں زیادہ آرام فراہم کرتے ہیں۔

انورٹر اے سی کمرے کا درجہ حرارت محسوس کرتے ہوئے کمپریسر کو چلانے والی موٹر کی رفتار کو مستحکم رکھتا ہے۔

اگر کمرے کا درجہ حرارت زیادہ ہے تو کمپریسر بھی اس مطابق تیز رفتاری سے چلے گا اور اگر درجہ حرارت گرتا ہے تو کمپریسر کی رفتار بھی گر جاتی ہے۔

انورٹر اے سی مہنگے ہوتے ہیں مگر یہ اپنی قیمت کو مؤثر کولنگ کے ذریعے پورا کر دیتے ہیں اور کم اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ بجلی بھی کم خرچ کرتے ہیں۔

انورٹر اے سی بجلی کے بلوں میں 30 فی صد کمی لاتے ہیں مگر ماحول کے درجہء حرارت، کولنٹ گیس کی قسم، موٹر کی قسم اور دوسرے تکنیکی پرزوں کی بناء پر یہ شرح 50 فی صد تک بھی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر