Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا فیس بک کی جانب سے آپ کو بھی اکاؤنٹ لاک کرنے کی وارننگ موصول ہوئی ہے؟ تو عمل کرنے کا طریقہ کار جان لیں

Now Reading:

کیا فیس بک کی جانب سے آپ کو بھی اکاؤنٹ لاک کرنے کی وارننگ موصول ہوئی ہے؟ تو عمل کرنے کا طریقہ کار جان لیں

فیس بک  پر ہراسگی اور دھمکیوں کے متعدد کیس ردج ہونے کے بعد فیس بک کی جانب سے سیکورٹی پالیسی کافی سخت ہوگئی ہیں لیکن شکایات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے فیس کی جانب سے پالیسیاں تبدیل ہوتی رہتی ہیں جبکہ صارفین کو وقتاً فوقتاً فیس بک پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ بھی کیا جاتا رہتا ہے۔

حال ہی میں فیس بک کی جانب سے ایک اور سیکورٹی فیچر کو ایل کیا گیا ہے جو کہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کے فیس بک پر فرینڈز اینڈ فالوورز بہت زیادہ ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں، اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے۔

کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔

Advertisement

کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کو ان ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔

وہاں سب سے اوپر ہی فیس بک پروٹیکٹ کا آپشن نظر آجائے گا جس پر گیٹ اسٹارٹڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

اگر آپ نے 2 ایف اے کو پہلے ہی اپنایا ہوا ہے تو وہاں ایڈوانسڈ سیکیورٹی پروٹیکشن کے آپشن پر چیک مارک ہوگا اور دوسرے آپشن سے فیس بک پروٹیکٹ کو مکمل ان ایبل کرنا ہوگا۔

اگر کمپنی کے لگا کہ کوئی مسئلہ نہیں تو پھر دونوں آپشنز پر گرین چیک ہوگا اور بس فنش پر کلک کرکے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر