Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلاسٹک کے فضلے سے چلنے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

پلاسٹک کے فضلے سے چلنے والے راکٹ کا کامیاب تجربہ

ایک برطانوی کمپنی نے پلاسٹک کے فضلے سے چلنے والے راکٹ انجن کا پہلا تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔

بلیچلےمیں قائم پَلسا فیوژن نامی نیوکلیئر فیوژن فرم نے 17 سے18 نومبر تک سیلِسبری میں قائم وزارتِ دفاع کی ملٹری بیس COTEC میں کامیاب تجربے کیے۔

پلسا فیوژن کےمطابق پلاسٹک کے چلنے والے راکٹ انجن متعدد کاموں کےلیےاستعمال کیے جاسکیں گے جن میں لوگوں اور سیٹلائیٹس کو خلاء میں بھیجنا شامل ہے۔

فرم کا مقصد نیوکلیئر فیوژن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے سیاروں کے درماین سفر کےلیے ہائپر اسپیڈ پروپلژن انجن بنانا ہے جس سے مریخ کے سفر میں لگنے والا دورانیہ نصف ہوجائے گا۔

فرم فی الحال سورج کی سطح سے گرم پلازمہ بنانے کےلیے ایک نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر کے پروٹوٹائپ پر کام کررہی ہے۔

Advertisement

گزشتہ ہفتےکےتجربوں میں مخصوص نوعیت کی لہروں کی ترتیب پائی گئیں جو عموماً بلند درجہ حرارت والے راکٹ خارج کرتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او رچرڈ ڈِینن کا کہنا تھا ’پَلسا دنیا کی ان چند کمپنیوں میں سے ہے جو ان ٹیکنالوجیز کو بنا رہی ہے اور تجربے کر رہی ہے۔ اس سنگِ میل کا شکریہ ادا کرنے کےلیے ہمارے پاس زبردست سائنسدانوں کی ٹیم ہے جن کے پاس تجربے کی دولت ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ہم نے برطانیہ کی ٹاپ یونیورسٹیوں سے ٹیلنٹ لیا ہے جنہوں نے کام کرنا شروع کیا اور ہمارے پلازمہ تھرسٹرز کو کیمپس فیسیلیٹیز میں ٹیسٹ کیا۔‘

پلسا فیوژن کے راکٹ انجن ہائبرڈ ہیں۔

اس متعلق ڈِینن نے بتایا ’ہائبرڈ انجن صرف ری سائیکلڈ پلاسٹک پر چل سکتے ہیں، لیکوئیڈ انجن نہیں۔ آلودگی کے اعتبار سے یہ نہایت صاف ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر