Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون صارفین اینڈرائیڈ صارفین سے زیادہ دھوکے باز قرار

Now Reading:

آئی فون صارفین اینڈرائیڈ صارفین سے زیادہ دھوکے باز قرار

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آپ کے فون کا چناؤ آپ کی شخصیت کے متعلق آپ کی سوچ سے زیادہ بتاتا ہے۔

یونیورسٹی آف لنکن اور لنکیسٹر یونیورسٹی کے محققین کے گروپ نے سیکڑوں لوگوں اور ان کے موبائل کے ساتھ تعلق پر تحقیق کی۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو اینڈرائیڈ فون خریدتے ہیں وہ لوگ زیادہ ایماندار اور عاجز ہوتے ہیں نسبتاً ان کے جو آئی فون خریدتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایپل صارفین عموماً ظاہری چیزوں پر جاتے ہیں اور فون کو اپنے اسٹیٹس کے طور پر دیکھتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین زیادہ تر بڑی عمر کے، مرد حضرات اور ایماندار ہوتے ہیں جو اپنے نفع نقصان کے لیے اصولوں نہیں توڑتے اور دولت اور اسٹیٹس میں ان کی کم دلچسپی ہوتی ہے۔

Advertisement

اس کے برعکس محققین کو یہ علم ہوا کہ آئی فون صارفین زیادہ تر نوجوان اور دُگنی تعداد میں  خواتین ہوتی ہیں۔

آئی فون صارفین کو اس چیز سے مطلب نہیں ہوتا کہ ان کے پاس ایسی ڈیوائس موجود ہو جو دیگر اکثریت کے پاس ہو۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ اپنی پہلی تحقیق ہے کہ جو لوگوں کی شخصیت اور ان کی جانب سے چُنے گئے فون کے درمیان تعلق بتاتی ہے۔

ڈاکٹر ایلیس اور ان کی ساتھیوں نے تحقیق میں لکھا کہ ایک جیسا کام کرنے کے باوجود موجودہ بیانیہ اور مارکٹنگ کمپین یہ بتاتی ہیں کہ ان دونوں ڈیوائسز کو استعمال کرنے والوں کے درمیان فرق موجود ہے۔

محققین نے مزید لکھا کہ تاہم یہ چیز کبھی تجریدی بنیادوں پر نہیں پرکھی گئی۔

محققین نے 500 سے زائد افراد کو ان کے متعلق اور کے موبائل فون کی جانب رویوں کے حوالے سے متعدد سوالنامے دیے۔

Advertisement

ایک تحقیق میں نفسیات دانوں نے ایک کمپیوٹر پروگرام بنایا جو آئی فون  اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان فرق کی بنا پر بتاتا تھا کہ کس شخص کے پاس کونسا فون ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شخیصت میں واضح فرق بھی دیکھا گیا جس میں آئی فون صارفین میں ایمانداری اور عاجزی کم جبکہ جذباتیت زیادہ تھی۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فون کے انتخاب کی بناء پر شخصیت کے متعلق بتایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف
جُھنڈ کیساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی
ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر