Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا جمہوریت کو در پیش خطروں میں سے ایک خطرہ قرار

Now Reading:

سوشل میڈیا جمہوریت کو در پیش خطروں میں سے ایک خطرہ قرار

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سوشل میڈیا کو جمہوریت کو درپیش خطروں میں سے ایک خطرہ قرار دے دیا۔

اردوان کی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ انٹرنیٹ پر جعلی خبریں اور غلط معلومات پھیلانے کو مجرمانہ قرار دینے کے متعلق قانون سازی کی جائے۔ لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ پیش کی گئی تبدیلیاں آزادی اظہار کو محدود کریں گی۔

صدر اردوان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا جسے پہلے آزادی کا ایک نشان قرار دیا گیا تھا اب وہ آج کی جمہوریت کو در پیش خطروں میں سے ایک بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم اپنے لوگوں، بالخصوص ہمارے معاشرے کے کمزور حصوں کو، جھوٹ اور غلط خبروں سے ان کے حق کی خلاف ورزی کیے بغیر بچانا چاہتے ہیں۔

ترکی نے گزشتہ برس ایک قانون منظور کیا تھا جس کے مطابق وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم جن کے 10 لاکھ سے زائد صارفین ہیں انہیں اپنا قانونی نمائدہ رکھنا ہوگا اور ملک میں ڈیٹا اسٹور کرنا ہوگا۔

Advertisement

بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں، بشمول فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر نے اس کے بعد سے ترکی میں اپنے دفتر کھول لیے ہیں۔

نئی قانون سازی کے مطابق غلط معلومات اور جھوٹی خبر پھیلائے جانے کو جرم تصور کیا جائے اور اس پر پانچ سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہوگی۔ ایک سوشل میڈیا ریگولیٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

ترکی کی بڑی میڈیا کمپنیاں حکومت کے تحت ہیں۔

فریڈم ہاؤسز فریڈم کی رپورٹ کے مطابق ترکی آزاد نہیں ہے کیوں کہ وہاں حکومت کے خلاف مواد کو ہٹا دیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر ’قابلِ اعتراض‘ گفتگو پر لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر