Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ایلون مسک کی اجارہ داری کو روکیں‘، سربراہ یورپی خلائی ادارے کی حکومتوں سے درخواست

Now Reading:

’ایلون مسک کی اجارہ داری کو روکیں‘، سربراہ یورپی خلائی ادارے کی حکومتوں سے درخواست

یورپی اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے  سی ای او ایلون مسک اس سیکٹر میں قواعد وضوابط بنا رہے ہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل جوزف ایشباکر کا کہنا تھا ’آپ کے پاس ایک شخص ہے جو دنیا کے آدھے فعال سیٹلائیٹ رکھتا ہے۔ حقیقت میں وہی قواعد بنا رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا باقی دنیا بشمول یورپ اس میں تیزی سے کام نہیں کر رہے۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی ایک پریزنشٹیشن کے مطابق اسپیس ایکس اسٹار لنک، جو مدار میں موجود سیٹلائیٹس کی مدد سے دنیا میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے، کے مدار میں 1750 سے زائد فعال سیٹلائیٹس ہیں اور20 ممالک کے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد صارفین کو سروس مہیا کر رہے ہیں۔

سیلیس ٹریک کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت مدار میں 4000 فعال سیٹلائیٹس موجود ہیں۔

Advertisement

ایشباکر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہم آہنگی کی غیر موجودگی اور یورپی ممالک کی اسٹار لنک کے پھیلاؤ میں سپورٹ نے یورپی کمپنیوں کے کمرشل خلائی انڈسٹری میں اور زمین کے نچلے مدار میں سیٹلائیٹس کی لانچنگ سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرمنی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین سے ایلون مسک کی اسٹار لنک کو تقریباً 40 ہزار سیٹلائیٹس لانچ کرنے کی اجازت کی درخواست کی ہے۔

سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس کو 30 ہزار سے زائد سیٹلائٹس لانچ کرنے کے لیے امریکی اداروں کی جانب سے بھی ہری جھنڈی دِکھا دی گئی ہے۔

سربراہ یورپی خلائی ادارے کا کہنا تھا کہ خلاء فریکوئنسی اور مداری جگہوں کے اعتبار سے بہت محدود ہوگا۔ یورپ کی حکومتوں کو یورپی انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی مارکیٹ میں برابر کا موقع دینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی دنیا کا ردِ عمل تیز نہیں ہے۔

Advertisement

ایشباکر نے یورپی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایلون مسک کو اسپیس انڈسٹری میں اجارہ داری قائم کرنے کرنے سے روکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر