Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں 5 جی آنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کے لیے مشکلات

Now Reading:

امریکا میں 5 جی آنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کے لیے مشکلات

اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن اپنے 5 جی نیٹ ورکس امریکا بھر میں 19 جنوری کو لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ لیکن ان کے لانچ کے نتیجے میں 9000 سے زائد کمرشل ہیلی کاپٹر گراؤنڈ ہو سکتے ہیں۔

یہ وائرلیس سروس اونچائی کی  پیمائش کرنے والے آلٹی میٹروں کو محدود کر سکتی ہے، جو امریکی قانون کے تحت تمام کمرشل ہیلی کاپٹروں میں پرواز کے لیے فعال ہونا چاہیئے۔

لائف فلائٹ نیٹ ورک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر بین کلیٹن کا کہنا تھا کہ آلٹی میٹرز کے بغیر نواحی علاقوں یا اسپتالوں کے لینڈنگ پیڈز پر اترنا تقریباً ناممکن ہوگا۔

مسئلہ یہ ہے کہ میڈیویک ہیلی کاپٹرز، جو بطور ایمبولینس استعمال کیے جاتے ہیں، کو نواحی علاقوں میں اترنا اور وہاں سے اڑنا ہوتا ہے۔ جس کو کامیابی سے کرنے کے لیے انہیں اونچائی کی پیمائش کی ضرورت ہوتی ہے۔

دیگر کمرشل ہیلی کاپٹر جو دورے کرتے ہیں یا قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں، وہ بھی مشکل خطوں میں اترنے کے لیے اس ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں۔

Advertisement

ہیلی کاپٹر ایسوسی ایشن انٹرنیشنل نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن میں اکتوبر میں درخواست دائر کی جس میں ایئر ایمبولینسز کو 5ج کے جاری ہونے کے بعد اس قانون سے استثنیٰ دینے کے لیے کہا گیا۔

اور جنوری 13 کو ہیلی کاپٹر ایسوسی ایشن کو بالآخر جواب موصول ہوا لیکن انہیں جزوی اجازت ملی۔

تاہم امریکا میں ہزاروں ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینسز ہیں جو ہر سال کم از کم تین لاکھ لوگوں طبی سہولیات تک بر وقت پہنچانے کے لیے کام آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر