Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی پہلی برقی ریس بوٹ عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار

Now Reading:

دنیا کی پہلی برقی ریس بوٹ عالمی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار

برقی ریس برڈ نے شمالی اٹلی کے دریائے پو میں اپنی پہلی ٹرائل مکمل کرلی۔

ایک پائلٹ والی بوٹ کو دریا میں ماضی کے پاور بوٹ چیمپئن لُوکا فراری نے چلایا

اپنی پہلی فلائٹ مکمل کرنے والی ریس برڈ کی 2023 میں منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی برقی ریس بوٹ چیمپئن شپ میں شرکت متوقع ہے۔

ای 1 سیریز نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی پہلی مکمل برقی ریس بوٹ پانی پر برقی انقلاب لے آئی۔

ریس برڈ، جو نورویجیئن ڈیزائنر سوفی ہورن کا خیال ہے، کا وزن 800 کلو گرام ہے اور لمبائی 23 فٹ اور چوڑائی 6.5 فٹ ہے۔

Advertisement

بوٹ چلانے کے لیے پائلٹ ایک بند کاک پِٹ میں بیٹھتے ہیں۔

بوٹ کو توانائی کی فراہمی کے لیے 150 کلو واٹ کی ایک برقی موٹر نصب ہے اور بوٹ کی ٹاپ اسپیڈ 50 ناٹیکل مائلز یعنی 58 میل فی گھنٹہ ہے۔

ہائیڈرو فوائل ٹیکنالوجی بوٹ کو لہروں سے 16 انچ اوپر تک اٹھا دیتی ہے، جس سے کھچاؤ یا رگڑ کم ہوتی ہے اور اسپیڈ میں بہتری آتی ہے۔

ای 1 کا کہنا تھا کہ بوٹ کو تیرنے سے زیادہ اڑنا چاہیئے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ریس برڈ کو خصوصی طور پر فوائل ٹو فوائل ریسنگ کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ 50 ناٹس کی اسپیڈ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر