ایک امریکی یوٹیوبر جوڑے نے دنیا کا سب بڑا اور سب سے وزنی لیپ ٹاپ تیار کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لیپ ٹاپ لگ بھگ 45 کلو وزنی جبکہ اس کی اسکرین لگ بھگ 43 انچ بڑی ہے۔
اسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں ، جس کی وجہ سے یہ کافی وزنی ہے۔
اسے یوٹیوبر جوڑے ایوان اور کیٹلِن نے تیار کیا ہے جو ٹیکنالوجی کی دلچسپ اشیا بناتے رہتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
یہ عام کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے لیکن اسے گیمرز نے سراہا ہے جو بڑی اسکرین پر گیم کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھجوادیا گیا ہے تاہم اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیپ ٹاپ کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
