چاند پر جانے والے خلا بازوں کیلئے تیار کردہ نئے خلائی سوٹ کی نمائش
ناسا اور امریکی کمپنی ایکسیئم نے چاند مشن پر جانے والے خلابازوں کے پہننے کیلئےتیار کردہ نئے خلائی سوٹ کو نمائش کیلئے پیش کیا۔
ہوسٹن کی اسپیس سینٹر میں خلابازوں کے خصوصی سوٹ کی نمائش کے موقع پرایکسیئم کا کہنا تھا کہ رواں برس گرمیوں کے بعد خلابازوں کو ٹریننگ کیلئے نئے سوٹ پیش کیے جائیں گے، جو کہ ناسا کی تحقیق کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
نارنجی ڈیٹلینگ کے ساتھ کالے اور نیلے رنگ والا نیا سوٹ 20 ویں صدی میں خلا بازوں کی جانب سے پہنے گئے پرانے سفید پفی سوٹ کے مقابلے میں منفرد نظر آتا ہے۔
ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کے ڈائریکٹر وینیسا وائش کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سال سے ہمارے پاس خلا بازوں کیلئے نئے سوٹ موجود نہیں تھے اور ہم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سمیت ہر تمام مقامات پر پرانے سوٹ ہی استعمال کرنے پر مجبور تھے۔

خلا میں جانے والے خلابازوں کیلئے بنایا گیا یہ سوٹ انہیں گرمی اور تپش کے اثرات سے بچانے کیلئے سفید رنگ کا ہی ہو گا۔
خلائی اسٹیشن پر مسلم خلاباز کیسے روزے رکھیں گے؟

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ناسا کی سالوں کی تحقیق کی مدد سے ایکسیئم کی جانب سے تیارکردہ یہ نیا سوٹ نہ صرف پہلی خاتون کو چاند کی سطح پر چلنے میں مدد دیگا بلکہ مزید لوگوں کو بھی موقع فراہم کرے گا کہ وہ چاند پر جاکر سائنس کیلئے مزید کھوجنا کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے تین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
