متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی پہلے عرب شخص بن گئے ہیں جو اگلے ماہ خلائی مشن پر اپنی ٹیم کیساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ ہوں گے ۔
یو اے ای سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ مسلم خلاباز سلطان النیادی 26 فروری کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن روانہ ہوں گے اور چھ ماہ وہی مشن پر گزاریں گے۔
Thank you from the bottom of my heart, Your Highness. My selection as the first Arab astronaut for a long-duration mission is a great honour and responsibility that I accept with a strong desire to raise the UAE flag high in space once more. https://t.co/0GCMvQz0qg
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) July 25, 2022
مسلم خلا باز کا رمضان کا مقد س مہینہ بھی وہی خلائی اسٹیشن پر گزارے گا ، یہی وجہ ہے کہ اس دوران یہ سوال سامنے آیا کہ کیا خلائی اسٹیشن پر وہ روزے رکھیں گے؟
خلاباز سلطان النیادی سے ان کی حالیہ پریس کانفرنس میں یہی سوال پوچھا گیا کہ وہ آنے والے رمضان میں روزے کیسے رکھیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: چین کے تین خلاباز تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ
انہوں نے جواب دیا کہ چوں کہ روزہ طلوع آفتاب سے پہلے سے لے کر غروبِ آفتاب تک ہوتا ہے تو اُن کے حالات استثنائی ہوں گے، یعنی وہ اپنے خلائی مشن کے دوران رمضان کے روزے رکھنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خلاباز سلطان النیادی نے مزید کہا کہ میں حالت سفر میں ہوں گا، سفر کے دوران روزے چھوڑنے کی سہولت دی گئی ہے، مسافروں پر روزے کی پابندی لازم نہیں ہوتی۔
Crew-6 has finished a final training week here at @SpaceX . In the picture I stand with my awesome crew commander Bowen, pilot Hoburg “Woody” and mission specialist Fedyayev in front of a Falcon 9 booster. Soon we will launch onboard a similar one from @NASAKennedy pic.twitter.com/3KwLhYDimG
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) January 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News