Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات کے وقت موبائل چارج کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے نہیں ہونگے

Now Reading:

رات کے وقت موبائل چارج کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے نہیں ہونگے
موبائل

رات کے وقت موبائل چارج کیوں نہیں کرنا چاہیے؟ جانیئے اس کے وہ نقصانات جو آپ نے کبھی سوچے نہیں ہونگے

اکثر لوگ اپنے فون کو رات بھر چارج پر لگا کر چھوڑ دیتے ہیں تاکہ وہ جب سو کر اٹھیں تو ان کا موبائل چارج ہو۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس عادت سے وقت کے ساتھ فون کی بیٹری لائف پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 حال ہی میں ایک اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اپنے فون کو زیادہ وقت تک چارجر پر لگا کر نہیں چھوڑیں یا رات بھر چارج نہ کریں۔

ہر بار بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری پر تناؤ بڑھتا ہے، اس کے مقابلے میں 30 سے 70 فیصد چارجنگ پر تناؤ اتنا زیادہ نہیں ہوتا جس سے بیٹری لائف میں طویل المعیاد بنیادوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیٹری لائف کو نقصان پہنچنے سے ہٹ کر بھی رات بھر فون کو چارج کرنے سے لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، خاص طور پر اگر اس بات کا خیال نہ رکھا جائے کہ ڈیوائس کو کہاں چارج کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس کی وجہ یہ ہے کہ چارجنگ کے دوران فون کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور اگر کچھ غلط ہو جائے تو فون پھٹ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فون کو کبھی بھی بستر پر تکیے کے نیچے چارج پر لگا کر نہ چھوڑیں کیونکہ کپڑا آگ پکڑ سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں لکڑی یا پتھر کی سطح پر فون کو چارج کرنا بہتر ہے کیونکہ ان میں بیٹری کی حرارت زیادہ جذب نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر