Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2035 میں دنیا کیسی ہوگی؟ بل گیٹس کی پیشگوئی سے ہر کوئی حیران

Now Reading:

سال 2035 میں دنیا کیسی ہوگی؟ بل گیٹس کی پیشگوئی سے ہر کوئی حیران
بل گیٹس

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے سال 2035 کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

 حال ہی میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کیلئے خط تحریر کیا ہے جو 25 صفحات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے خط میں پیشگوئی کی کہ 2035 تک دنیا میں کوئی بھی ملک غریب نہیں رہے گا۔

  انہوں نے لکھا کہ غریب ممالک کا غریب رہنا اس کے نصیب میں نہیں ہوتا، جن ممالک کو ترقی پذیر کہا جا رہا ہے ان میں سے کچھ پہلے ہی نمایاں ترقی کر چکے ہیں۔

بل گیٹس نے لکھا کہ میں اس بارے میں کافی پر امید ہوں کہ میں ایک پیشگوئی کر سکتا ہوں، غریب ممالک اپنے سب سے زیادہ مصنوعات بنانے والے پڑوسی ممالک سے سیکھیں گے، نئی ویکسین، بہترین بیج اور ڈیجیٹل انقلاب جیسی پیشرفت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ اس وقت دنیا پہلے سے کئی زیادہ بہتر شکل میں ہے، لوگ طویل اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں، گزشتہ 25 سالوں میں غربت کی شرح نصف فیصد کم ہوگئی جبکہ بچوں کی اموات میں بھی کمی آئی۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خط میں لکھا کہ بہت سے ممالک جو امداد پر انحصار کرتے تھے وہ اب خود کفیل ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر