Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے دنیا کو نئے خطرے سے خبردار کردیا

Now Reading:

ایلون مسک نے دنیا کو نئے خطرے سے خبردار کردیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے دنیا کو نئے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام کاموں کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے ایسا ماحول پیدا ہوگا جس کے باعث انسان ان مشینوں کو چلانا بھول جائیں گے جو اے آئی ٹیکنالوجی کو متحرک کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی/ آٹومیشن پر بے ضرر انحصار بھی تہذیب و تمدن کے لیے اس وقت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جب ہم بتدریج یہ بھول جائیں گے کہ مشینیں کیسے چلتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے 1909 کی ایک مختصر سائنس فکشن کہانی دی مشین اسٹاپ کا لنک بھی شیئر کیا جس میں ایسے مستقبل کی پیشگوئی کی گئی تھی جس میں انسانیت مشینوں کی محتاج ہو جاتی ہے۔

Advertisement

ایلون مسک طویل عرصے سے اے آئی ٹیکنالوجی کے خلاف بات کرتے رہے ہیں اور دیگر شخصیات جیسے مارک زکربرگ اور بل گیٹس پر اس حوالے سے تنقید کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر