Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

Now Reading:

گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر
گوگل

گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں، گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

یہ سیکیورٹی کمزوری Skia اوپن سورس 2 ڈی گرافکس لائبریری میں دریافت ہوئی اور اسی وجہ سے براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

اس سیکیورٹی کمزوری کو گزشتہ دنوں گوگل کے Threat Analysis Group (ٹی اے جی) کے ساتھ کام کرنے والے 2 ماہرین نے دریافت کیا تھا۔

گوگل نے بتایا کہ CVE-2023-6345 نامی سیکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement

گوگل کی جانب سے اس سیکیورٹی کمزوری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سیکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

2023 کے دوران گوگل کی جانب سے اس طرح کی 6 بڑی سیکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا جن کی روک تھام براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے کی گئی۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

Advertisement

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر