Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب نے اپنے شارٹس میں میوزک ویڈیو ری مکس کا آپشن پیش کردیا

Now Reading:

یوٹیوب نے اپنے شارٹس میں میوزک ویڈیو ری مکس کا آپشن پیش کردیا
یوٹیوب نے اپنے شارٹس میں میوزک ویڈیو ری مکس کا آپشن پیش کردیا

یوٹیوب نے اپنے شارٹس میں میوزک ویڈیو ری مکس کا آپشن پیش کردیا

واضح رہے کہ یوٹیوب نے اپنے صارفین اور کریئٹرز کے لیے ایک نیا آپشن پیش کیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی ویڈیوزخصوصاً شارٹس میں ری مکس میوزک ویڈیوز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب شارٹس اسٹریمنگ ویب سائٹ کا ایک ورژن ہے، جہاں کانٹنیٹ کریئیٹرز ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

یوٹیوب صارفین خاص طور پر شارٹس کے لیے جن مشہور گلوکاروں کے گانے ری مکس کرکے استعمال کرسکتے ہیں ان میں بیونسے، میگی راجراور دوسرے مقبول گلوکار شامل ہیں۔ تاہم انہیں ری مکس کے بعد ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ری مکسنگ کی لڑائی ایک کاروباری لڑائی ہے جو یوٹیوب شارٹس اور ٹک ٹاک کے درمیان کافی عرصے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ٹک ٹاک نے یونیورسل میوزک گروپ (UMG) کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے ٹیلر سوئفٹ، ڈریک، اور اولیویا روڈریگو جیسے فنکاروں کے میوزک استعمال کرنے کے لائسنز سے محروم ہوگیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹک ٹاک نے یونیورسل میوزک گروپ سے جو معاہدہ کیا تھا اس کی تجدید نہیں کی جبکہ میوزک گروپ نے ٹک ٹاک پر دھمکی دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے کہ ٹک ٹاک بنا معاوضہ ادا کیے میوزک ویڈیوز کا استعمال کرتا رہے گا۔ٹک ٹاک اور یونیورسل گروپ کے درمیان معاہدے، لائسنزنگ اور معاوضے کے اوپر تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا اور اسی بنا پر یونیورسل میوزک گروپ نے ٹک ٹاک سے معاہدہ ختم کیا جیسے ہی ٹک ٹاک سے یہ معاہدہ ختم ہوا یوٹیوب اس کا منتظر تھا گویا اور اس نے یو ایم جی سے معاہدہ کرلیا۔

Advertisement

اس طرح جیت یوٹیوب کی ہوئی کیو نکہ یوٹیوب صارفین اب یونیورسل میوزک لائبریری تک رسائی رکھتے ہیں۔

یہ نیا آپشن یوٹیوب کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اب اس کے صارفین یونیورسل میوزک گروپ کی ایک وسیع لائبریری تک رسائی رکھتے ہیں جہاں سے وہ اپنے من پسند گانے کا انتخاب کر سکیں گے، ری مکس میوزک کر کے  اپنی میوزک ویڈیو میں اس کا استعمال کر سکیں گے اس طرح سے یوٹیوب کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے اب آپ شاٹس اور چھوٹی ویڈیو کے ساتھ میوزیکل ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں اور اس طرح انہیں کاپی رائٹ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ وہ اس میوزک کو ری مکس کر کے استعمال کریں۔

واضح رہے کہ اب یہ فیچر ری مکس بٹن کے اضافے کے ساتھ یوٹیوب میں شامل کردیا گیا ہے لیکن فی الحال یہ صرف شارٹ ویڈیو کے لیے دستیاب ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر