Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ میں تحریر کو تصویر میں بدلنے کا بہترین فیچر متعارف

Now Reading:

گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ میں تحریر کو تصویر میں بدلنے کا بہترین فیچر متعارف

گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ میں تحریر کو تصویر میں بدلنے کا بہترین فیچر متعارف

معروف سرچ انجن گوگل نے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ میں تحریر کو تصویر میں بدلنے کا بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر آپ کو کسی موضوع کے بارے میں تصویر چاہیے تو سرچ کرکے ڈھونڈنے کی بجائے اسے گوگل بارڈ پر جاکر بھی تیار کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے بارڈ میں ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ فیچر گوگل کے نئے diffusion ماڈل امیجن 2 پر کام کرتا ہے اور اس سے تیار ہونے والی تصاویر پر ڈیجیٹل واٹر مارک ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل بارڈ بھی چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ کو پائلٹ کی طرح اے آئی تصاویر بنانے والے چیٹ بوٹس میں شامل ہوگیا ہے۔

Advertisement

کمپنی نے بتایا کہ اے آئی تصاویر اور انسانوں کے تیار کردہ آرٹ ورک کے درمیان واضح فرق رکھا جائے گا۔

گوگل نے واضح کیا کہ لوگوں کے نام لکھ کر تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اس پابندی کا مقصد ڈیپ فیک تصاویر کی تیاری کو روکنا ہے۔

یہ فیچر ابھی صرف انگلش ہدایات پر ہی کام کرے گا۔

گوگل کے مطابق ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر کے ساتھ ساتھ گوگل بارڈ میں اے آئی ماڈل ماڈل جیمنائی پرو کی سپورٹ بھی مختلف زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر