Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصولوں کی خلاف ورزی؛ ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر مقدمہ دائر کردیا

Now Reading:

اصولوں کی خلاف ورزی؛ ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر مقدمہ دائر کردیا

ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر اوپن اے آئی پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

ایلون مسک نے سان فرانسسکو میں دائر عدالتی دستاویزات میں کہا کمپنی اصل میں ایک غیر منافع بخش کاموں کے لیے بنائی گئی تھی، آلٹمین نے کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ حقیقت میں اوپن اے آئی کو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی مائکروسافٹ کی ذیلی کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر منافع کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے جو کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کے انسانیت کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اوپن اے آئی نے 2022 کے آخر میں عوام کی توجہ اس وقت حاصل کی جب اس نے اپنا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی متعارف کروایا تھا۔ یہ چیٹ بوٹ ہر قسم کی تحریر تخلیق کر سکتا ہے اور طلبہ کے امتحانات میں بھی مدد کرسکتا ہے، اس کے علاوہ کمپنی نے جدید ترین امیج اور ویڈیو جنریشن ٹولز بنائے ہیں جس سے اس کی جدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر