Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کا اے آئی صحافت کے لیے خطرہ؟ ویب سائٹس کے ٹریفک میں 79 فیصد کمی

Now Reading:

گوگل کا اے آئی صحافت کے لیے خطرہ؟ ویب سائٹس کے ٹریفک میں 79 فیصد کمی
گوگل کا اے آئی صحافت کے لیے خطرہ؟ ویب سائٹس کے ٹریفک میں 79 فیصد کمی

گوگل کے نئے اے آئی سمری فیچر سے خبری ویب سائٹس کی ٹریفک میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس پر دنیا بھر کے میڈیا ادارے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان جاری رہا تو ڈیجیٹل صحافت کے لیے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

گوگل نے حالیہ عرصے میں سرچ رزلٹس کے ساتھ اے آئی اوور ویو یعنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ خلاصے شامل کرنے شروع کیے ہیں جو صارفین کو براہِ راست جواب فراہم کرتے ہیں۔

اس کا نتیجہ یہ ہے کہ لوگ اصل نیوز سائٹس پر کلک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے جس سے ان سائٹس کی ٹریفک تیزی سے گھٹ رہی ہے۔

79 فیصد تک ٹریفک کم ہونے کا خدشہ

تجزیاتی فرم کی تازہ تحقیق کے مطابق وہ نیوز ویب سائٹس جو پہلے گوگل پر ٹاپ پوزیشنز پر آتی تھیں، اب ان کے ٹریفک میں 79 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب ویڈیوز کو سرچ رزلٹس میں زیادہ نمایاں جگہ دی جا رہی ہے جو کہ گوگل کی ہی پیرنٹ کمپنی ’’الفابیٹ‘‘ کی ملکیت ہے۔

Advertisement

پبلشرز کی شکایت

اگرچہ گوگل کا دعویٰ ہے کہ اے آئی سمریز صرف سرچز کے ایک چھوٹے حصے میں شامل ہوتی ہیں لیکن برطانوی پبلشرز نے اس کے منفی اثرات کی تصدیق کی ہے۔

میل آن لائن کی ایگزیکٹو کارلی اسٹیون کے مطابق اے آئی سرچ نتائج کی وجہ سے ڈیسک ٹاپ کلک تھرو ریٹ میں 56.1 فیصد اور موبائل پر 48.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گوگل کا مؤقف

گوگل نے تجزیاتی فرم کی تحقیق کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ناقص اور پرانی معلومات پر مبنی ہے۔

گوگل کا مزید کہنا ہے کہ لوگ اے آئی تجربات کی جانب راغب ہورہے ہیں اور اس سے ویب سائٹس کو دریافت ہونے کے مزید مواقع مل سکتے ہیں۔ کمپنی کا اصرار ہے کہ وہ اب بھی روزانہ اربوں کلکس ویب سائٹس کو بھیجتی ہے۔

Advertisement

پیو ریسرچ کا تجزیہ بھی خطرے کی گھنٹی

ایک اور تحقیق پیو ریسرچ سینٹر نے تقریباً 69 ہزار گوگل سرچز کا جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ ہر 100 میں سے صرف 1 صارف نے اے آئی اوور ویو کے نیچے موجود کسی لنک پر کلک کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا اے آئی ٹول: تصویریں اب ویڈیو بنیں گی، وہ بھی آواز کے ساتھ!

گوگل نے اس رپورٹ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس کی میتھڈولوجی ناقص تھی اور سوالات کا انتخاب نمائندہ نہیں تھا۔

برطانیہ میں قانونی کارروائی شروع

برطانیہ کے کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کو اس سلسلے میں ایک باقاعدہ قانونی شکایت موصول ہو چکی ہے۔ یہ شکایت فاکس گلوو، انڈیپینڈنٹ پبلشرز الائنس اور آپن ویب کے اتحاد کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

Advertisement

فاکس گلوو کی ڈائریکٹر روزا کرلنگ نے اس رجحان کو آزاد میڈیا کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ’’یہ کافی نقصان دہ بات ہے کہ گوگل صحافیوں کے کام کو اپنی پراڈکٹ میں استعمال کر رہا ہے اور اس سے منافع بھی کما رہا ہے‘‘۔

نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کے سی ای او اووین میرڈتھ نے خبردار کیا ’’یہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو معیاری آن لائن صحافت کا خاتمہ ہوسکتا ہے‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر