Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی

Now Reading:

ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی

جی ڈی اے کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے تاریخی احتجاج نے ناصر شاہ جیسے بوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

انہوں نے کہا شاہ صاحب ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ناصر شاہ جی ڈی اے پر تنقید سے قبل اپنے ماضی پر نظر ضرور ڈالیں۔

Advertisement

نصرت سحر عباسی نے کہا شاید وہ اپنا داغدار ماضی بھول چکے ہیں، ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں۔

جی ڈی اے رہنما نے کہا کہ ناصر شاہ یاد رکھیں زبان درازی کا جواب ہم بھی پیار سے دینے کے قائل نہیں ہیں، سندھ کی تباہی میں موصوف برابر کے شریک ہیں۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزیر بلدیات نے اپنے کرتوتوں سے پورے سندھ کو کچرے کا ڈھیر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وفاق سے ہزاروں ارب روپے ملنے کے باوجود سندھ کے باسیوں کو صرف تسلی دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے غیور عوام اب آپکے ہتھکنڈوں کا شکار نہیں ہونگے، جی ڈی اے پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں سندھ کے عوام کی نمائندہ اتحاد ہے۔

یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس وفاق میں پی ٹی آئی کا اتحادی اور عمران خان کی معاشی تباہی کا شریک جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنے والوں کے پاس تعمیری سوچ نہیں، اگر کوئی متبادل نظام ہے تو سامنے لائیں ، افسوس کی بات ہے کہ سندھ میں ملک کے سب سے بہتر بلدیاتی نظام کو صرف سیاسی تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا ناکام احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ، اہلیان سندھ جی ڈی اے کے وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ اہلیان سندھ لسانی سیاست کرنے والے کراچی کے شہری وڈیروں کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ، جی ڈی اے کے سیاست دان وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، بتائیں سندھ کو پانی کا حصہ کیوں نہیں ملا؟

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اتحاد وفاقی حکومت کا حصہ ہے اور وفاق کی جانب سے سندھ کے فنڈز روکے جانے کا مکمل ذمہ دار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر