Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سازش،اداکارہ ماہرہ خان کشمیریوں کی آوازبن گئیں

Now Reading:

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سازش،اداکارہ ماہرہ خان کشمیریوں کی آوازبن گئیں
کم سن بچے

بھارت اپنےگھناونےعزائم میں بہت آگے نکل گیا، مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ تسلط اورظلم و ستم بھی جب بھارت کی بھوک نہ مٹا پایا تو مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی ایک اورسازش رچ ڈالی۔ 7دہائیوں سےحوصلہ مند،دلیراوروطن کےجاں نثارکشمیری سیسہ پلائی چٹان بن کرجنت نظیر وادی پراپنا لہوقربان کرتےہوئےبھارتی ناپاک ارادوں کوشکست دےرہےہیں۔

آزادی کےمتوالوں نےلاکھوں جانیں قربان کریں لیکن بھارت کےسامنے گھٹنےٹیکنےپرآمادہ نہ ہوئے۔

بزدل بھارتی سرکارکی سب تدبیریں رائیگاں چلی گئیں اورکچھ سمجھ نہ آیاتوپیٹھ پرچھراگھونپ دیا،بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی اور آرٹیکل 370سے متعلق صدارتی حکم نامہ مسلط کردیا۔

صدارتی حکم نامےکےتحت مقبوضہ جموں وکشمیربھارتی یونین کا علاقہ کہلائے گااورریاست کانام نہاد لیبل بھی ہٹ جائےگا۔

مقبوضہ وادی میں ظلم وجبر،خونریزی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی پردنیا بھر سےآوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارتی اقدام کےخلاف سوشل میڈیاپربھی طوفان امڈ آیا ہے۔

Advertisement

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپربھی کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونےکیلئےاسٹینڈ ود کشمیرٹاپ ٹرینڈبن گیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےمظالم کیخلاف معصوم کشمیریوں کی آواز بن گئیں۔ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئےاداکارہ ماہرہ خان کاکہناہےکہ جوہم کبھی نہیں چاہتے تھے،کیاہمیں آسانی سے پیچھے دھکیل دیا جائے گا؟ یہ ریت پرکھنچی لکیروں سےآگےمقبوضہ کشمیرمیں معصوم جانوں کےنقصان سےمتعلق ہے۔ جنت جل رہی ہےاورہم خاموشی سےرورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر