Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کے ٹیکساس جلسے میں مسلمانوں کے خلاف تعاصب کا مظاہرہ

Now Reading:

مودی کے ٹیکساس جلسے میں مسلمانوں کے خلاف تعاصب کا مظاہرہ
Hassan Minhaj denied access

مودی سرکار کی جانب سے امریکا میں ٹیکساس جلسے کے دوران بھی مسلمانوں کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی نژاد امریکی مزاحیہ اداکار حسن منہاج کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت سے روک دیا گیا۔

وہ افراد جو سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں، حسن منہاج سے ضرور واقف ہوں گے۔

وہ نریندر مودی کے نقادوں میں شمارہوتے ہیں اور ایک بار پھر وہ شہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں ۔

حسن منہاج نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کالا لباس زیبِ تن کیے ہیوسٹن میں اُس سٹیڈیم کے باہر کھڑے تھے جہاں بھارت  کے وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ ’ہاؤڈی مودی‘ منعقد کیا جا رہا تھا۔

Advertisement

حسن منہاج نے ٹویٹ کیا تھا ’میں یہاں دو عظیم قوموں کے ملاپ کو دیکھنے کے لیے آیا ہوں۔ پہلے انڈیا لیکن پہلے امریکہ بھی۔‘

حسن منہاج کی ٹویٹ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں حسن منہاج موبائل فون پر ایونٹ پروڈیوسر سے بات کر رہے ہیں جو تصدیق نامہ ہونے کے باوجود انہیں جلسہ گاہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

Advertisement

حسن منہاج کی طرف سے ٹوئٹر پر ’ہاؤڈی مودی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تصویر لگانے کے بعد صارفین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا۔

لوگوں نے ان کی جانب سے جلسے میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہیوسٹن اور گلاسگو میں بھی سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں، سکھوں، کرسچنز اور نچلی ذات والے ہندؤوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مودی ایک ہندو انتہا پسند ہے اور گجرات میں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر